NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Karachi Malir jail

ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، ایک ہلاک، 80 دوبارہ گرفتار

Pak Admin by Pak Admin
3 جون , 2025
in تازہ ترین, قومی
A A
0

کراچی ( نئی تازہ ڈیسک) ملیر جیل کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد افرا تفری کے دوران 216 قیدی فرار ہو گئے۔ جیل حکام کے مطابق ایک قیدی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ 80 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق زلزلے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت سرکل 4 اور 5 کے 600 قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالا گیا تھا۔ اسی دوران قیدیوں نے مرکزی گیٹ کی طرف دوڑ لگا دی اور 216 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ 135 سے زائد قیدی اب بھی مفرور ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دو ایف سی اہلکاروں اور دو پولیس اہلکاربھی واقعے میں زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، جس میں جیل توڑنے اور اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل ہوں گی۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوا کہ قیدیوں نے گیٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم کوئی دیوار نہیں گری۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدیوں میں خوف و ہراس پھیلا اور اسی خوف میں انہوں نے فرار کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی نفری بروقت موقع پر پہنچ گئی اور زیادہ قیدیوں کو فرار ہونے سے روک دیا گیا۔ جیل میں اس وقت کوئی ہائی پروفائل قیدی موجود نہیں تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر اور ڈی آئی جی جیل نے جیل کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق تمام مفرور قیدیوں کا ریکارڈ موجود ہے اور ان کے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags: earthquake jailbreak PakistanKarachi Jail earthquakeKarachi jail newsKarachi jailbreakMalir Jail escapeMalir prison breakoutprisoners escape Karachi
Previous Post

پی پی 52 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Next Post

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
Breaking News

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار

Chairman CDA Islamabad

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں موٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

hot weather

خیبر پختونخوا میں 7 سے 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ، الرٹ جاری

pakistan budget

بجٹ سیشن ، قومی اسمبلی کا شیڈول منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اینٹی کرپشن عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کر دی

عثمان بزدارکا سیاست چھوڑنے کا اعلان،9 مئی کے واقعات کی مذمت

Lahore High court

لاہور ہائی کورٹ، عمران خان کی اسلام آباد اور لاہور میں درج 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2089 shares
    Share 836 Tweet 522
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023