ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل، 27 مئی 2025 کو اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 27 مئی 2025 بمطابق 29 ذیقعد 1446ھ کو ہوں گے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے پر عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 27 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں اور عید الاضحیٰ غالباً 7 جون کو ہوگی۔
سپارکو نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، سپارکو کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 28 مئی کو نظر آئے گا اور عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کے بعد عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔