NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

Pak Admin by Pak Admin
28 جنوری , 2025
in انٹرنیشنل, اہم خبریں
A A
0

لندن ( نئی تازہ ڈیسک) برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے تنخواہ میں کسی کمی کے بغیر مستقل بنیادوں پر ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی پالیسی کی حمایت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم “فور ڈے ویک فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام چلائی جانے والی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیاں شامل ہو چکی ہیں۔ فاؤنڈیشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہیں، جن میں خیراتی ادارے، مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں۔

ان 200 کمپنیوں میں 30 مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ اور پریس ریلیشنز کمپنیاں، 29 خیراتی اور غیر سرکاری تنظیمیں، 24 ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور سافٹ ویئر کمپنیاں جبکہ 22 کنسلٹنسی اور مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہیں۔

فاؤنڈیشن کے مہم ڈائریکٹر جو رائل کے مطابق ہفتے میں پانچ دن 9 سے 5 بجے کا نظام 100 سال پہلے بنایا گیا تھا، جو اب موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نہیں رہا۔ اس میں تبدیلی کی طویل عرصے سے ضرورت تھی۔
چار دن کے کام کے ہفتے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پانچ دن کام کرنے کا طریقہ کار پرانے معاشی دور کی باقیات ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم 2022 میں 4 دن کے کام کے ہفتے کو قانونی شکل دینے والا پہلا یورپی ملک بن گیا تھا۔ اس کے علاوہ، آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور جاپان میں بھی کسی نہ کسی حد تک 4 دن کام کے ہفتے کا نظام رائج ہے۔
آسٹریا ، برازیل، ڈنمارک، آئس لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، سوئیڈن اور یو اے ای بھی ایسے ممالک میں شامل ہیں جہاں جزوی طور پر ہفتے میں چار روز کام کا نظام اپنایا گیا ہے۔

Previous Post

کون سے ملازمین حج ڈیوٹی کے اہل ہیں، ایئر پورٹس اتھارٹی کے ایس او پیز جاری

Next Post

لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Result FBISE
قومی

فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان، مکمل رزلٹ گزٹ

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج بدھ کو میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کو...

Read more
Quaid-i-Azam University
اسلام آباد

قائداعظم یونیورسٹی 31 اگست تک بند، سمر سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث 31 اگست 2025ء تک...

Read more
Imran Khan PTI
قومی

اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران...

Read more
Next Post
لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

Breaking News

واشنگٹن : امریکی طیارہ 60 مسافروں سمیت فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

crescent

پاکستان میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

petrol price Pakistan

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نئے نرخ لاگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کئی ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا اعلان ، عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

کئی ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا اعلان ، عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

سانحہ 9 مئی، حکومت نے5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی

سانحہ 9 مئی، حکومت نے5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3473 shares
    Share 1389 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2989 shares
    Share 1196 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2356 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2077 shares
    Share 831 Tweet 519
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023