NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
بشارالاسد اہل خانہ سمیت ماسکو پہنچ گئے، شام میں باغیوں کا جشن

بشارالاسد اہل خانہ سمیت ماسکو پہنچ گئے، شام میں باغیوں کا جشن

Pak Admin by Pak Admin
9 دسمبر , 2024
in انٹرنیشنل, اہم خبریں
A A
0

روسی حکام نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ چکے ہیں اور انہیں روس نے انسانی بنیادوں پر سیاسی پناہ دے دی ہے۔ روس کی خبرایجنسیوں کے مطابق کریملن کے ذرائع نے بتایا کہ بشارالاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی شام کے دارالحکومت دمشق پر باغیوں کا قبضہ اوربشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

بشار الاسد دارالحکومت کی جانب باغیوں کی پیش قدمی کے باعث قدمی کے بعد طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے, جبکہ باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر دمشق فتح کرنے کا اعلان نشر ہوتے ہی ہزاروں افراد دارالحکومت کے مرکز میں واقع امیہ چوک میں جمع ہو گئے اورجشن منایا۔

قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ بشارالاسد نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ دیا ہے، ساتھ ہی حکومت کی پرامن منتقلی کی ہدایات بھی دی ہیں۔ تاہم، اس سے قبل بین الاقوامی میڈیا میں متضاد اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ بشارالاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا ہے اور وہ حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ باغیوں کے دمشق پر قبضے کے فوراً بعد ایک طیارہ بیرون ملک روانہ ہوا تھا، جس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا تھا اور وہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔

روس کی جانب سے بشارالاسد اور ان کے اہل خانہ کو پناہ دینے کی اس خبر کے بعد یہ تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں اور یہ واضح ہوگیا کہ بشارالاسد کو ماسکو میں پناہ مل چکی ہے۔

روس جو کہ شام میں دو اہم فوجی اڈوں کا مالک ہے، بشارالاسد کا ایک مضبوط اتحادی رہا ہے اور اس نے شام کی طویل خانہ جنگی میں اسد حکومت کو بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی تھی۔

اس دوران اسرائیل نے گولان ہائٹس کے مقبوضہ علاقے میں ایک حفاظتی زون پر قبضہ کرلیا ہے اور شام میں متعدد فضائی حملے بھی کیے ہیں۔

Previous Post

آزاد کشمیر حکومت نے عومی احتجاج کے بعد متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

Next Post

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
Next Post
supreme court pakistan

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

ispr

کورٹ مارشل کا گلا مرحلہ ،جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کر دیا گیا

سرکاری حج اسکیم کے تحت  پروازوں کا شیڈول جاری

وزارتِ مذہبی امور کا اہم اعلان، 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمینِ حج کامیاب قرار

SBP pakistan

سٹیٹ بینک کی تمام بینکوں کو او ٹی پی کی جگہ ٹی پن متعارف کرانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

flight operation

فضائی سفر کے لیے پولیوویکسینیشن کارڈز کی ضرورت نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

نا اہل بھی کر دیا گیا تو لوگ  نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان

گرفتاری کی کوشش ڈرامہ ، اصل مقصد اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔ عمران خان

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3021 shares
    Share 1208 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2447 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2392 shares
    Share 957 Tweet 598
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023