NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
لندن میں نواز شہباز ملاقات، سیاسی صورتحال.اسمبلی  کی تحلیل  پرتبادلہ خیال

لندن میں نواز شہباز ملاقات، سیاسی صورتحال.اسمبلی کی تحلیل پرتبادلہ خیال

Pak Admin by Pak Admin
24 جون , 2023
in اہم خبریں
A A
0

لندن ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔

ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے اسمبلی تحلیل ، نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر امور پر بھی غور کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات خوشگوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب بورڈ لیول معاہدہ ہو جانا چاہیے، تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب پاکستان کا پروگرام آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے، پاکستانی ٹیم کی قیادت اسحاق ڈار کریں گے ، میرا بھی ان سے رابطہ ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اور الحمد اللہ وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا اتوارکی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے، وہ تین سے چار دن وہاں قیام کریں گے جبکہ بعد ازاں حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب بھی جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی آج لاہور سے روانہ ہوں گی، وہ والد کے ساتھ حج کریں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں منیجنگ ڈائریکٹر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملاقات خوش گوار رہی، انہیں بتایا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قبل ازیں لندن میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد الجاسر سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی بحالی میں معاونت کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر فراہمی کے اعلان کو سراہا اور ماحولیات دوست پاکستان کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر الجاسر کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد الجاسر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دارالحکومت پیرس سے برطانیہ پہنچے ، انہوں نے فرانس کا دو روزہ دورہ کیا اور نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ، وزیر اعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

Previous Post

24 جون سے پنجاب ، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Next Post

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کی جائے، آئی ایم ایف

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
آئی ایم ایف کا پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے،  آمدنی بڑھانے   کا مطالبہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کی جائے، آئی ایم ایف

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل طلب ، معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی

قومی اسمبلی نے 14ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

ECP election commission

نااہلی کی مدت پانچ سال،انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، قومی اسمبلی سے بل منظور

سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد

سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

court

فرد جرم کے خلاف عمران خان، شاہ محمود اور گنڈاپور سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد

طالبان یقینی بنائیں داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں، امریکی محکمہ خارجہ

طالبان یقینی بنائیں داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں، امریکی محکمہ خارجہ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2373 shares
    Share 949 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023