NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی نے سانحہ9 مئی کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظورکر لی

Pak Admin by Pak Admin
12 جون , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) قومی اسمبلی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور کرلی۔

پیر کواسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والےقومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ ایک سیاسی جماعت اور اس کے چیئرمین نے 9 مئی کو آئین پاکستان و قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ملکی سلامتی کے حامل اداروں کے خلاف کارروائیوں میں تمام حدود و قیود کو عبور کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

قرارداد کے کے متن کے مطابق اس سیاسی جماعت اور اس کے سربراہ کے اقدامات سے ملک، ریاست اور ریاستی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس کے تمام شواہد موجود ہیں، لہٰذا ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق ایک دن کی بھی تاخیر کیے بغیر کارروائی مکمل کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس جماعت اور اس کے سربراہ کی پاکستان دشمن کارروائیوں کا بوجھ اس کی اپنی جماعت کے رہنما و کارکن بھی نہیں اٹھا رہے ہیں اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، جس سے اس امر کی توثیق ہوتی ہے کہ اس جماعت اور اس کے سربراہ کا ایجنڈا ملک دشمنی پر مبنی ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی

قرارداد کے متن کے مطابق کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ شر پسند اور مجرم عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور اس حوالے سے ایک سیاسی جماعت کے الزامات اور پروپیگنڈا لغو، جھوٹ اور بہتان بازی پر مبنی ہے اور اس میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ چونکہ پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے جیسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار وہاں کی افواج کو میسر ہے، پاکستان میں بھی ایسے عناصر کے خلاف قانونی اور آئینی تحفظ حاصل ہے، لہٰذا ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ 1958 کے تحت بلاتاخیر کارروائی مکمل کرکے سزا دلوائی جائے۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ایک منصوبے کےتحت فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، میانوالی ائیر بیس پر 85 جہاز موجود تھے جن کو جلانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعات کے تمام شواہد موجود ہیں۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

Previous Post

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدوں کا اعلان کردیا ، عبدالعلیم خان صدرہوں گے

Next Post

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
earthquake

اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

چیئرمین  نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور، نیب اور ایف آئی میں تحقیقات

چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور، نیب اور ایف آئی میں تحقیقات

شیل پاکستان کی پیرنٹ کمپنی کا  اپنے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

شیل پاکستان کی پیرنٹ کمپنی کا اپنے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

ملٹری کورٹ کے فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کی جاسکے گی،وزیر قانون

ملٹری کورٹ کے فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کی جاسکے گی،وزیر قانون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کلر کہار، باراتیوں کی بس کے حادثے میں  خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق

کلر کہار، باراتیوں کی بس کے حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق

electricity cppc

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3.41 روپے اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست جمع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2374 shares
    Share 950 Tweet 594
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023