بھارتی بلے باز شبمن گِل نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔یہ کارنامہ انہوں نے حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شبمن گل نے اپنی برق رفتار 208رنز کی اننگز میں 145 گیندوں پر 9 چھکے اور 19 چوکے لگا کر تماشائیوں کی خوب داد لی۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو میچ میں 12 رنز سے شکست ہوئی، کیوی ٹیم 49.2 اوورز میں 337 رنز بنا پائی۔شبمن گِل نیفاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو مسلسل 3 چھکے لگا کر کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔شبمن گِل 23 سال اور 132 دن کی عمر میں ڈبل سنچری بنا نے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھارت کی جانب سے تیز ترین ایک ہزار رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے بھارت کے پانچویں کرکٹر ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، ایشان کشن اور روہت شرما بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں 3 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ صرف بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے۔جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے جاوید میاںدادڈب سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں. انہوں نے1976میں کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں 19sal 140دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا جو اب تک کوئی نہیں توڑ سکا.
سعودی عدالت کا لیفٹیننٹ جنرل کو کرپشن پر ملازمت سے برطرف کرنے حکم
ریاض ( نئی تازہ رپورٹ) سعودی عدالت نے ایک لیفٹیننٹ جنرل کو کرپشن کا مرتکب قرار پانے پر ملازمت سے...