NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
court order imran bushra

خاتون جج کو دھمکی، عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Pak Admin by Pak Admin
13 مارچ , 2023
in اسلام آباد, اہم خبریں, تازہ ترین, صفحہ اول
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سینیئر سول جج اسلام آباد نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

پیر کو سول جج رانا مجاہد نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی جبکہ عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور انتظار پنجوتھہ پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے عدالت کے اسفتسار پر بتایا کہ عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے ۔نعیم پنجوتھا نے موقف اختیا کیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پرعمران خان نہیں آسکتے۔

جج نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے آج طلب کیا ہے، فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب نہیں کیا، ابھی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔

وکیلِ صفائی انتظار پنجوتھہ نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف کیس کی کاپیاں وصول کرنا چاہتے ہیں۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ کاپیاں تو دے دیں گے لیکن عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

وکیل انتظار پنجوتھہ نے دلائل میں کہا کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، وہ ابھی تک مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، قاتلانہ حملے کے ملزمان ابھی گرفتار نہیں ہوئے، سابق وزیرِ اعظم کے کچھ سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں، مگر عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ، اس وقت ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں۔

وکیل نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، وہ عدالتوں سے نہیں بھاگ رہے، کوئی بہانہ نہیں کر رہے، وہ عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موجودہ صورتِ حال میں اسلام آباد آنا خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان آج عدالتی وقت تک نہ آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔ بعد ازاں عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں 29 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی طرف سے عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Previous Post

عمران خان میرا بیٹا واپس دے دو، پی ٹی ائی ظل شاہ کی حفاظت میں ناکام ہوئی، والدہ

Next Post

لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیموں پر دہشتگردوں کے حملے، 2 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیموں پر دہشتگردوں کے حملے،  2 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی

لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیموں پر دہشتگردوں کے حملے، 2 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی

حمزہ شہباز  بیرون ملک  سے واپس پاکستان پہنچ گئے

حمزہ شہباز بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچ گئے

راجن پور ، حلقہ این اے 193 میں گنتی جاری،محسن لغاری کو برتری حاصل

پنجاب اسمبلی الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

توشہ خانہ پالیسی 2023  نافذ، اعلٰی  شخصیات  کے قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں،  قیمتی تحائف حاصل کرنے پر پابندی

توشہ خانہ پالیسی 2023 نافذ، اعلٰی شخصیات کے قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں، قیمتی تحائف حاصل کرنے پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی

ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی

Justice Ijaz Supreme Court

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی ہوگئے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2374 shares
    Share 950 Tweet 594
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023