NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ممنوعہ فنڈنگ،  عمران خان  کی زمان پارک  میں تفتیش کی استدعا مسترد

عمران خان کا اتوار کو انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان

Pak Admin by Pak Admin
11 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل اتور کو انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آج انصاف کے ساتھ نہیں کھڑے ،ان کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔ ۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ویڈیو خطاب میں عمران خان نے ظل شاہ کی کار حادثے میں ہلاکت کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ظل شاہ کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا اور رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ظل شاہ کے ساتھ ظلم پر جو تکلیف ہوئی بیان نہیں کرسکتا، 25 مئی کو بھی پولیس نے اس کا بازو توڑ دیا تھا، ظل شاہ نے آج تک کسی کے ساتھ کچھ نہیں کیا وہ اپنی دنیا میں رہنے والا شخص تھا، پولیس اسے وین میں ڈال کر لے گئی، ڈیڑھ گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا؟ بعدازاں اس کی لاش سڑک سے ملی۔ عمران خان نے کہا کہ کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا، مجھے پتہ ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اپنے گھر میں ظل شاہ کی آواز آتی تھی، ظل شاہ ایک ملنگ اور اسپیشل چائلڈ تھا، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو پی ٹی آئی سے نفرت کرنے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنایا گیا، ظل شاہ کو مارنے کے بعد پہلے مجھ پر قتل کا مقدمہ بنایا، اب آئی جی پولیس نے کہا کہ ظل شاہ کی موت ایک حادثہ ہے، آئی جی کو شرم آنی چاہیے پہلے قتل کہا اب حادثہ کہہ رہے ہیں، قتل کو کور اپ کرنے کیلئے لوگوں سے بیانات دلوا رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لکھنے والوں پر شدید دباؤ ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو بات خواجہ آصف نے کہی وہی بات کہنے پر شہباز گل پر پرچہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے فیصلہ دیا کہ شہباز گل اور اعظم سواتی پر تشدد نہیں ہوا، جنہوں نے مجھے قتل کرنا تھا وہ آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے ملے گا؟ قوم کا سب سے بڑا مجرم آصف زرداری سندھ میں بیٹھا ہوا ہے، سندھ میں زمینوں پر قبضے کیلئے غریبوں کی عورتیں تک اٹھا لیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا سزا یافتہ بھگوڑا اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، قوم کو اپنے مستقبل کیلئے میرا ساتھ دینا ہوگا، جو کچھ یہ درندے کر رہے ہیں اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، جو لوگ آج انصاف کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں ان کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ظل شاہ کا حراست میں قتل عدلیہ اور وکلاء کا ایشو ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس کا از خود نوٹس لیں، جوڈیشل کمیشن بنائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے استعفیٰ لے ۔

Previous Post

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

Next Post

عثمان خان نے 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Metro Bus islamabad
قومی

اسلام آباد میٹرو بس کا کرایہ دُگنا، فلیٹ کرایہ 100 روپے مقرر

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کے سفر کو مہنگا کر...

Read more
ogra pakistan oil gas
قومی

گیس نرخوں میں ردوبدل بارے اوگرا کی منظوری، حتمی فیصلہ حکومت کرے گی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے نرخوں میں ردوبدل کی...

Read more
School vacations
قومی

اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی، وزیر تعلیم کا اعلان

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از...

Read more
PSL 10
قومی

پی ایس ایل 10: پلے آف لائن اپ مکمل، پشاور زلمی پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے سے باہر

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26...

Read more
Next Post
عثمان خان نے  36 گیندوں پر پی ایس ایل  کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

عثمان خان نے 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

گلیڈی ایٹرز کو  سلطانز کے ہاتھوں9 رنز سے شسکت ، پلے آف  کی دوڑ سے باہر

گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے ہاتھوں9 رنز سے شسکت ، پلے آف کی دوڑ سے باہر

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144  کے تحت ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد  کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 کے تحت ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی

دفعہ 144 کے بعد لاہور میں رینجرز طلب

دفعہ 144 کے بعد لاہور میں رینجرز طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

انصاف غلیلوں، کلاشنکوف سے خوفزدہ، عمران ریلیف بنڈل پیکج لے کرجا رہا ہے، مریم اورنگزیب

انصاف غلیلوں، کلاشنکوف سے خوفزدہ، عمران ریلیف بنڈل پیکج لے کرجا رہا ہے، مریم اورنگزیب

Army Chief Asim Munir

کسی کو شہدا اور یادگاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائی گی، جنرل عاصم منیر

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2064 shares
    Share 826 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023