NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، عمران خان

سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہوں، حالات سے نکلنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا، عمران خان

Pak Admin by Pak Admin
5 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, صفحہ اول, قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ رپورٹ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ میں سب سے بات کرنے اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہوں ، ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس سے نکلنے کے لیے ہمیں متحد ہونا پڑے گا،قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو بھی ملک کی خاطر معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں، میں نے اپنی حکومت تحلیل کر دی تھی اور کہا الیکشن کراؤ لیکن سپریم کورٹ میں ہمیں شکست ہو گئی جو ہم نے قبول کر لی، ہم ان کی طرح روتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی جارہی تھی اس وقت آرمی چیف کو سمجھایا تھا کہ عدم استحکام آئے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سیاستدان سب سے بات کرتا ہے کسی سے کُٹی نہیں کرتا لیکن جو لوگ ملک کا پیسہ چوری کرتے ہیں ان سے کیسے سمجھوتہ ہوسکتا ہے؟ جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کو این آر او دے دو ، میں کون ہوتا ہوں کہ عوام کا پیسہ ان کو معاف کردوں؟
عمران خان نے کہا کہ میں سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، پتا ہے کہ قاتلانہ حملے میں کون کون ملوث تھا، ملک کی خاطر میں خود پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو معاف کرنے کو تیار ہوں، نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل میں گزارے، باہر آکر سب کو معاف کردیا، آج پاکستان جہاں کھڑا ہے سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اس کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں، سیاسی استحکام کے بعد ہی معاشی استحکام آئے گا۔
عمران خان نے آئندہ ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سارے ٹکٹ خود دوں گا، دو ہفتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم ہوجائے گی ، ٹکٹ نہ ملنے والا آزاد حیثيت میں الیکشن لڑے گا تو اسے پارٹی سے نکال دیں گے، جنہيں ٹکٹ نہیں ملے گا انہیں بلدیاتی الیکشن میں ایڈجسٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، جب سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی استحکام بھی نہیں ہوگا، میں طوطے کی طرح بار بار کہتا رہا کہ الیکشن کراؤ ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 74 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں، ہمارے لوگوں کو کہا گیا کہ ن لیگ میں جاؤ ، مجھ پر کاٹا لگادیا گیا ہے، خوف پھیلاکر تحریک انصاف کوختم کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان نے کہا کہ جس طرح میرے لوگ کھڑے ہوئے ہر چیز برداشت کی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پشاور میں اتنے لوگ نکل آئے کہ پولیس گرفتار ہی نہیں کرپائی، جیل بھروتحریک میں ہمارے لوگوں پرظلم کیا گیا، دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، انڈوں کی قیمت 135 روپے سے 246 روپے درجن ہوگئی ہے، دودھ 210 روپے لیٹر پر چلا گیا ہے، چکن 280 روپے سے 460 روپے کلو پر چلا گیا ہے، پیٹرول 150 روپے لیٹر سے 268 روپے لیٹر ہوگیا ہے،ٹیوب ویلز پر بجلی یونٹ 8 روپے تھا آج 36 روپے کا ہوگیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 55 روپے گرا تھا۔خدشہ ہے ڈالر 300 پر پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی کا لیول یہ ہے کہ 8 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، ایک طرف مہنگائی، دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے، عمران‌کان کے مطابق ہمارے دور میں 50 لاکھ نوکریاں ملیں، جب تک ملک میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں آتی عدم استحکام ختم نہیں ہوگا، ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے تو ایسی حکومت چاہیے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میں یقین رکھتا تھا کہ یہ عام انتخابات کرائیں گے، اس دلدل سے نکلنے کیلئے الیکشن پہلا قدم ہے، سیاسی استحکام الیکشن سےآئے گا اس کے بعد معاشی استحکام آئے گا، جب عوامی مینڈیٹ سےحکومت آئے گی تولوگوں کااعتماد بڑھےگا، جب تک اعتماد نہیں ہوتاسرمایہ کار پیسہ نہیں لگاتا۔

Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

Next Post

پاکستان سپر لیگ 8 . لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
FBISE result
قومی

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج منگل کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج...

Read more
Result notice Text
قومی

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے9 ویں جماعت ( SSC part1) کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے...

Read more
Next Post
پاکستان سپر لیگ 8 . لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر  چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی

پاکستان سپر لیگ 8 . لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی

وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے

hot weather

گرمی کی لہر مارچ میں ہی آنے کا امکان، رمضان کا مہینہ توقع سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

جینیفرکے ہاں  بیٹی کی  ولادت، بل گیٹس نانا بن گئے

جینیفرکے ہاں بیٹی کی ولادت، بل گیٹس نانا بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لیڈر تو ضمانت لے کر گھر بیٹھاہے، بیٹے ولید اقبال کوجیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا، جسٹس ناصرہ اقبال

لیڈر تو ضمانت لے کر گھر بیٹھاہے، بیٹے ولید اقبال کوجیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا، جسٹس ناصرہ اقبال

MOFA Pakistan

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3480 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3013 shares
    Share 1205 Tweet 753
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2441 shares
    Share 976 Tweet 610
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2365 shares
    Share 946 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023