NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
بلوچستان، مقتول قرار دی گئی  خاتون گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں سمیت  بازیاب

بلوچستان، مقتول قرار دی گئی خاتون گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں سمیت بازیاب

Pak Admin by Pak Admin
23 فروری , 2023
in بلوچستان, تازہ ترین, صفحہ اول
A A
0

کوئٹہ ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت کے دوران لیویز نے مقتول قرار دی جانے والی خان محمدمری کی بیوی گراں ناز، بیٹی اور 4 بیٹوں کو بازیاب کرالیا ۔ نجی ٹی وی نے بارکھان واقعہ کے حوالے سے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ظوی خاندان کی بازیابی کے لیےجاری آپریشن مکمل کرلیا گیا ،لیویز کوئیک رسپانس فورس کے آپریشن میں تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ بارکھان سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کے بعد یہ ایک بڑی پیش رفت ہے، ذرائع کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میںکیاگیا ،بازیاب ہونے والوں میں مغوی خاتون گراں ناز، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق خان محمد مری کی بیوی گراں ناز ،بیٹی اور ایک بیٹے کو بارکھان کے سرحدی علاقہ سے بازیاب کرایا گیا جبکہ دو بیٹےڈیرہ بگٹی بارکھان سرحدی علاقہ اور ایک بیٹا دکی کے علاقے نانا صاحب سے بازیاب ہوا۔ذرائع کے مطابقخاندان کے تمام 6 افراد حفاظتی تحویل میں ہیں ۔گراں ناز اور ان کے بچوں کو میڈیا کے سامنے لاکر تفصیلات بتائی جائیں گی۔لیویز ذرائع کے مطابق اغواء کار گروہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی کوشش نہیں کی، بازیابی کی کارروائیووں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

کچھ روز قبل خاتون گراں ناز کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اس نے قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔جس کے بعد خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ کنویں سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے، گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں ہے۔ ان کے بقول مقتولہ کی عمر 17 سے 18 برس ہے جسے جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد سر پر تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ڈاکٹر عائشہ کے مطابق مقتولہ کی شناخت چھپانے کے لیے اس کے چہرے اور گردن پر تیزاب بھی پھینکا گیا تھا۔بدھ کی شب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ تینوں لاشوں کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں جنہیں لاہور بھیجا جائے گا۔ ڈی این اے کےنتائج آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جب کہ دیگر دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ دونوں نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اوراس کی شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تاہم سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر میںگراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ موجودگی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں۔گزشتہ روز بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Previous Post

پی ایس ایل8،دلچسپ اور سنسنی خیزمیچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز سے فتح

Next Post

لکی مروت ،پولیس اور سی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
FBISE result
قومی

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج منگل کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج...

Read more
Result notice Text
قومی

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے9 ویں جماعت ( SSC part1) کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے...

Read more
Next Post
ڈیرہ غازی خان ،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ، دو فرار

لکی مروت ،پولیس اور سی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سوراخ تلاش کرنے کی بجائے  آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، صدر علوی

صدر علوی نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف  سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

Supreme court of Pakistan

سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت جمعہ تک ملتوی، نوٹسز جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سرگودھا، وین میں گیس سلینڈر دھماکہ  کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

سرگودھا، وین میں گیس سلینڈر دھماکہ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

“روس سے سستا تیل   خریدنے کیلئے معاہدہ کی تیاریاں مکمل “

“روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدہ کی تیاریاں مکمل “

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3013 shares
    Share 1205 Tweet 753
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2441 shares
    Share 976 Tweet 610
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2365 shares
    Share 946 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023