NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Supreme court of Pakistan

سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت جمعہ تک ملتوی، نوٹسز جاری

Pak Admin by Pak Admin
23 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق صورت حال پر ازخود نوٹس کی سماعت جمعے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں، گورنرز اور صدر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے.لارجر بینچ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین ججز یعنی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔

سیکشن 57 میں چیزیں واضح نہیں ہیں

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔ سیکشن 57 کے تحت صدر مملکت نے انتخابات کا اعلان کیا، اس سیکشن میں چیزیں واضح نہیں ہیں۔ ہم نے دیکھنا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار کس کو ہے؟ انتخابات میں تاخیر کو مزید طول نہیں دے سکتے۔ سینیئر وکلا کی معاونت

چاہیے ہوگی، اس کیس کے لیے روٹین کے کیسز نہیں سنیں گے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ کے اعتراضات

سماعت کے دوران دو ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ نے ازخود نوٹس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ از خود نوٹس پر تحفظات ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ از خود نوٹس بعد میں لیا، پہلے سپیکرز کی درخواستیں دائر ہوئیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اس بنچ میں تھے جس میں چیف الیکشن کمشنر کو بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کیس میں چیف الیکشن کمشنر کو کیسے بلا لیا گیا؟ میرے نزدیک یہ از خود نوٹس نہیں بنتا۔جسٹس اطہر من اللہ نے بھی از خود نوٹس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی کیا خلاف ورزی ہوئی جس پر از خود نوٹس لیا گیا؟

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے سوالات اور تحفظات کو اپنے حکم میں دیکھیں گے۔ یہ الگ بحث ہے کہ از خود نوٹس لینا چاہیے تھا یا نہیں، اس حوالے سے بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے پر از خود نوٹس لیا۔ کیس کی کل ( جمعہ کو) دوبارہ سماعت ہو گی۔

بعد ازاں عدالت نے نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں، گورنرز اور صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی ۔ اس سے قبل اٹارنی جنرل نے کیس کے لیے وقت دینے کی استدعا کی اور کہا کہ اتنے لوگوں کو نوٹس ہوگا تو کل کے لیے تیاری مشکل ہوپائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کل ہم صرف چند ضروری باتوں تک محدود رہیں گے، کیس کی تفصیلی سماعت پیر کو کریں گے، ‏آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، ‏وقت جلدی گزر رہا ہے، ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا تھا مگر کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا۔

گزشتہ روز از خود نوٹس لینے سے متعلق سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس بات پر غور کیا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے، انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری کس نے اور کب پوری کرنی ہے، اور وفاق اور صوبوں کی آئینی ذمہ داری کیا ہے؟

Previous Post

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

Next Post

نوازشریف کے خلاف سازش میں 5 کا ٹولہ شامل تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا ،ججز نے اٹھا لیا، مریم نواز

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

petrol price Pakistan
قومی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا۔ وزارت...

Read more
Rawalpindi underpass
قومی

راولپنڈی: جی پی او چوک انڈر پاس30 جون کو کھول دیا جائے گا

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) مال روڈ پر طویل عرصے سے زیر تعمیر جی پی او چوک انڈر پاس پیر...

Read more
supreme court pakistan
قومی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آب ( نئی تازہ ڈیسک) سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 7 ججوں کی اکثریت سے نظرثانی کی...

Read more
punjab section 144
پنجاب

پنجاب میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد

لاہور( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،...

Read more
Next Post
آئی ایم ایف  سےعمران کے معاہدوں کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ مریم نواز

نوازشریف کے خلاف سازش میں 5 کا ٹولہ شامل تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا ،ججز نے اٹھا لیا، مریم نواز

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

پاکستان سپر لیگ 8 ، یکطرفہ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 ، یکطرفہ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

SMQ Shah Mehmood Qureshi PTI

شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بشارالاسد اہل خانہ سمیت ماسکو پہنچ گئے، شام میں باغیوں کا جشن

بشارالاسد اہل خانہ سمیت ماسکو پہنچ گئے، شام میں باغیوں کا جشن

animals Eid

عید الاضحی 2024، اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگا ئی جائیں گی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3470 shares
    Share 1388 Tweet 868
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2987 shares
    Share 1195 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2355 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2069 shares
    Share 828 Tweet 517
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023