NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
ممنوعہ فنڈنگ،  عمران خان  کی زمان پارک  میں تفتیش کی استدعا مسترد

شوکت خانم کے 30لاکھ ڈالرزکی بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

Pak Admin by Pak Admin
11 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہےکہ شوکت خانم کو ملنے والی امداد سے 30لاکھ ڈالرزکی بیرون ملک سرمایہ کاری 2008 میں کی گئی تھی جو 2015 میں شوکت خانم کو واپس دے دی گئی۔

ہفتہ کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عمران خان پر جرح کا آغاز کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ درست ہےکہ 3 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری 2008 میں کی گئی تھی، سرمایہ کاری کی رقم 2015 میں شوکت خانم کو واپس کر دی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 30 لاکھ ڈالرز کی رقم 7 سال ایچ بی جی گروپ کے پاس رہی جس کے چیف ایگزیکٹو امتیاز حیدری ہیں اور امتیازحیدری اس کمیٹی میں بھی شامل تھے جس نے 30 لاکھ ڈالرز کی رقم کی سرمایہ کاری کے لیے منظوری دی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری امتیاز حیدری نے ذاتی فائدے کے لیے منظور نہیں کی، سرمایہ کاری سے متعلق بورڈمیٹنگز میں بات ہوئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب خواجہ آصف کو نوٹس بھیجا تو اس وقت تک سرمایہ کاری کی رقم واپس نہیں آئی تھی، 16 سال سے امتیاز حیدری شوکت خانم اسپتال کے ڈونر رہے، مجھے یہ معلوم نہیں امتیاز حیدری پی ٹی آئی کے ڈونر بھی تھے یا نہیں، امتیاز حیدری کے کردار کے حوالے سےمیں نے عدالت کو گمراہ نہیں کیا۔خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ نے شیخ سلیم المشانی کا نام نوٹس میں لکھا ہے، شیخ سلیم اومان میں رہتے ہیں اور وہ امتیاز حیدری کے پارٹنر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جرح پر کہا کہ مجھے اومان کے پراجیکٹ کا نہیں معلوم، ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے منظوری دی تھی، مجھے نہیں معلوم کتنی سرمایہ کاری کی گئی تھی، میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ اومان کے پراجیکٹ میں کیا ہورہا ہے، مجھے ان پر بھروسہ ہے، مجھے نہیں معلوم انڈوومنٹ فنڈ بورڈ کب بنایا گیا تھا، صرف اتناعلم ہےکہ انڈوومنٹ فنڈ بورڈ نوےکی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مزید جرح پر عمران خان نے کہا کہ مجھے اب معلوم ہواہے کہ دو آف شور کمپنیوں میں شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ لگایا گیا، شوکت خانم ہسپتال کے فیصلوں کا مجھے علم نہیں، ہسپتال کے مالی فیصلوں کا آڈٹ رپورٹ ہوتا ہے، شوکت خانم ہسپتال کا بورڈ مجھ سے پوچھ کرفیصلے نہیں کرتا۔

Previous Post

گریڈ ایک سے سولہ کے سرکاری ملازمین کا مطالبہ منظور ، اپ گریڈیشن کی منطوری

Next Post

جنرل عاصم منیر کا عرب امارات کا دورہ، صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

school students
قومی

گرمی کی لہر، پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں

پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں۔ چند روز قبل...

Read more
doctors
قومی

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کا میرٹ کتنا کم ہوا. تفصیلات جانیں

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے ایم بی بی...

Read more
student examination
قومی

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پیر سے مقررہ شیڈول کے مطابق امتحانات لیں گے

لاہور( نئی تازہ نیوز) حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تمام امتحانات...

Read more
Sh Hasina Wajid
انٹرنیشنل

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی گئی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر...

Read more
Next Post
جنرل عاصم منیر کا عرب امارات کا دورہ، صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

جنرل عاصم منیر کا عرب امارات کا دورہ، صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

nab

خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیرقانونی سفر، عمران خان اور دیگر کے ذمہ 19 کروڑ کے واجبات ، نیب دستاویز

نامعلوم پاکستانی شہری کا  ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3  کروڑ  ڈالرز کا عطیہ

نامعلوم پاکستانی شہری کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کا عطیہ

مسائل کا ملبہ سیاست دانوں پر ڈالا جاتا ہے، استعفیٰ نہیں دونگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

مسائل کا ملبہ سیاست دانوں پر ڈالا جاتا ہے، استعفیٰ نہیں دونگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بلاول سے متعلق نازیبا گفتگو، شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

بلاول سے متعلق نازیبا گفتگو، شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے  خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023