NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے داخلوں کی اجازت دے دی

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیےایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری

Pak Admin by Pak Admin
20 جون , 2026
in تازہ ترین, صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد (نئی تازہ ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ عوامی نوٹیفکیشن کے مطابق، ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے پورے ملک میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا۔

کونسل نے مختلف جامعات کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ٹیسٹ انعقاد کی ذمہ داری سونپی ہے۔ پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور، سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور، اور بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (بی یو ایم ایچ ایس) کوئٹہ کو ٹیسٹ کروانے کا چارج دیا گیا ہے۔

اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب کے شہر ریاض سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے ٹیسٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (ایس زیڈ اے بی ایم یو) اسلام آباد کی نگرانی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قوم کے لیے بڑا ریلیف: پیٹرول 74، ڈیزل 67 روپے سستا کرنے کا اعلان

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے ہوگا۔ امیدوار معمول کی فیس کے ساتھ 8 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ لیٹ رجسٹریشن کی سہولت 13 جولائی تک دستیاب ہوگی۔

ملک کے ٹیسٹ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لیٹ رجسٹریشن کی فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔ بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس 45 ہزار روپے اور لیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کونسل نے واضح کیا ہے کہ تمام فیسز ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہوں گی۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن مقررہ مدت میں مکمل کریں اور داخلہ ٹیسٹ سے متعلق تازہ معلومات اور ہدایات کے لیے متعلقہ جامعات کی ویب سائٹس پر باقاعدگی سے وزٹ کریں۔

Tags: MBBS admission test PakistanMDCAT 2026 scheduleMDCAT registration 2026MDCAT test centres Pakistan
Previous Post

وزیراعظم کا قوم کے لیے بڑا ریلیف: پیٹرول 74، ڈیزل 67 روپے سستا کرنے کا اعلان

Next Post

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے سخت شرائط، نئی پالیسی منظور

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
hajj picture

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے سخت شرائط، نئی پالیسی منظور

Recommended

شہبازشریف ڈونرز کانفرنس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ

حکومت کم آمدن والےعوام کو پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹررعایت دے گی

اسلام آباد: کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023