لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی۔ چین سے درآمد شدہ پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ چکی ہے اور اسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق میٹرو بس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک ٹرام بھی نظر آئے گی۔ یہ ٹرام تین حصوں پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹرک ٹرام صرف 10 منٹ کے چارج سے 25 سے 27 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور اس میں 250 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تین حصوں پر مشتمل اس ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں جاری ہے، اور اسے پہلے مرحلے میں بطور پائلٹ پروجیکٹ چلایا جائے گا۔