NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ٹی ٹی پی سے نرم رویہ پالیسی مسترد، جامع آپریشن کی منظوری

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ٹی ٹی پی سے نرم رویہ پالیسی مسترد، جامع آپریشن کی منظوری

Pak Admin by Pak Admin
7 اپریل , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)‌قومی سلامتی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد تنظیموں سے نرم گوشہ پر مبنی پالیسی کو عوامی توقعات کے منافی قرار دیتے ہوئے پوری قوم اور حکومت کے ساتھ مل کرہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی جو ایک نئے جذبے اورنئے عزم و ہمت کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرے گا۔

کمیٹی نے بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی معاشرے میں تقسیم اور در پردہ اہداف کی آڑ میں ریاستی اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف بیرونی اسپانسرڈ زہریلا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پرپھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے ۔

قومی سلامتی کونسل کا 41واں اجلاس جمعہ کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیفس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں 7 اپریل 2012 کو گیاری سیکٹر میں پیش آنے والے سانحے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔

کمیٹی نے بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی معاشرے میں تقسیم اور در پردہ اہداف کی آڑ میں ریاستی اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف بیرونی اسپانسرڈ زہریلا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پرپھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے ۔

کمیٹی نے ملک دشمنوں کے مذموم ارادے ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں اور مسلسل کاوشوں سے حاصل ہونے والے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش یقینی بنائی جائےگی۔

اجلاس نے قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نرم رویہ اوربلا گور و فکرپالیسی کا نتیجہ قرار دیا جوکہ عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی ہے

اعلامیے کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بلارکاوٹ واپس آنے کی ناصرف اجازت دی گئی بلکہ ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گردوں کو اعتمادسازی کے نام پر جیلوں سے رہا بھی کیاگیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ واپس آنے والے اِن خطرناک دہشت گردوں اور افغانستان میں بڑی تعداد میں موجود مختلف دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مدد ملنے کے باعث ملک میں امن واستحکام منتشر ہوا جو بے شمار قربانیوں اور مسلسل کاوشوں کا ثمر تھا۔

اجلاس نے پوری قوم اور حکومت کے ساتھ مل کرہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی جو ایک نئے جذبے اورنئے عزم و ہمت کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرے گا۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان سے ہر طرح اور ہر قسم کی دہشت گردی کے ناسُور کے خاتمے کے لیے اِس مجموعی، ہمہ جہت اور جامع آپریشن میں سیاسی، سفارتی، سیکیورٹی، معاشی اور سماجی سطح پرکوششیں بھی شامل ہوں گی اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل بھی دی گئی جودو ہفتوں میں اس پر عمل درآمد اور اس کی حدود و قیود سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں مقتدر انٹیلی جنس ایجنسی کے کامیاب آپریشن کو بھرپور اندازمیں سراہا گیا جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبےگرفتارہوا، جو بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کا بانی و رہنما ہے اور ایک عرصے سے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

Previous Post

کس اختیار سے اکثریتی پر اقلیتی رائے مسلط کی،نواز شریف کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Next Post

عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی ،رویت ہلال ریسرچ کونسل

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

رمضان المبارک 2024 میں سحر اور افطار کا ٹائم، پہلے سے آخری روزہ تک
تازہ ترین

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ،عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی

کراچی ( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد عید الاضحیٰ...

Read more
moon
اہم خبریں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے ابتدائی فلکیاتی ڈیٹا جاری کر...

Read more
school closed notice
اہم خبریں

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا...

Read more
school students
صفحہ اول

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابتدائی ہوم ورک مکمل

لاہور (نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے...

Read more
Next Post
عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل  کو  ہو گی ،رویت ہلال ریسرچ کونسل

عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی ،رویت ہلال ریسرچ کونسل

صدر نے سپریم کورٹ اصلاحات بل نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

صدر نے سپریم کورٹ اصلاحات بل نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

siraj ul haq resign

چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوچکی ، فل کورٹ ہر جمہوریت پسندکا مطالبہ ہے۔سراج الحق

علی امین گنڈا پورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

علی امین گنڈا پورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پشاور: نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی

لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے

لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023