NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
army chief pakistan

پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ، آرمی چیف

Pak Admin by Pak Admin
10 فروری , 2024
in قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اورکامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیےپاکستانی عوام کی آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت اور اہلکار بے تحاشا مشکلات کے باوجود انتخابی عمل کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر تعریف کے مستحق ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قومی میڈیا، سول سوسائٹی، سول انتظامیہ کے تعمیری کردار نے انتخابات کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے تعمیری کردار نےانتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انتخابات، جیتنے ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے، سیاسی قیادت اورکارکنوں کو ذاتی مفادات سے بالاترہو کراپنی کوششوں کو حکمرانی اور
عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہم آہنگ کرنا چاہیے، یہ جمہوریت کو فعال اور بامقصد بنانے کا واحد راستہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی، انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو انتشار کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے، پولرائزیشن اور انتشار 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اِس قومی سنگ میل سے آگے بڑھتے ہوئے ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے، اقوام میں ہمارا صحیح مقام کہاں ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ الیکشن سیاسی اور معاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کے پیشوا ثابت ہوں۔

Previous Post

پاکستان کے بارہویں عام انتخابات کیلئے ملک بھرمیں پولنگ شروع ہوگئی

Next Post

نوازشریف کی دعوت پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
mqm pmln shehbaz

نوازشریف کی دعوت پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا

punjab assembly

الیکشن 2024: پنجاب اسمبلی کے مکمل نتائج سامنے آگئے

firing

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ ، پانچ افراد جاں بحق

siraj ul haq resign

الیکشن میں شکست ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا

ECP election commission pakistan

الیکشن کمیشن نے تاج حیدر کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2373 shares
    Share 949 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023