NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
راولپنڈی میں خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد  کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار

راولپنڈی میں خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار

Pak Admin by Pak Admin
30 اگست , 2023
in قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) راولپنڈی میں خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد کی واردات کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقہ حکمداد میں دو روز قبل خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں۔ خاتون کے ساتھ سنگین واردات میں ملوث ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔

راولپنڈی پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رُکنے کا اشارہ کیا توسوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے پستول اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں وارث خان کے علاقے میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ واردات میں شامل دوسرا ساتھی اس کا بھائی تھا۔ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے سرچنگ شروع کر دی گئی ہے۔

نجی تی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کا تعلق صادق آبادراولپنڈی کے علاقے سے ہے۔ ملزمان اس سے قبل دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے،انہوں نے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں بھی بزرگ خاتون سے بالیاں نوچی تھیں۔ جبکہ تھانہ صادق آباد کے علاقے کھنہ میں بھی خاتون کے ساتھ واردات میں ملوث تھے۔زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے واقعہ نے دو روزقبل سوشل میڈیا پر ؤیڈیو وائرل ہونے سے اعلیٰ حکام کی توجہ حاصل کی تھی اور آئی جی پنجاب نے اس کا نوٹس لیا تھا۔

Previous Post

فضائی آلودگی میں اضافہ سے پاکستانی شہریوں کی اوسط عمر میں چار سال کی کمی

Next Post

سائفرکیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اہم خبریں

آج کے پیٹرولیم نرخ جاری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں...

Read more
Next Post
عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری  کے وارنٹ گرفتاری جاری

سائفرکیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے باقی میچز کے لیے کولمبو پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے باقی میچز کے لیے کولمبو پہنچ گئی

پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش،  افغان باشندہ ، 5 ایجنٹ  گرفتار

پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش، افغان باشندہ ، 5 ایجنٹ گرفتار

petrol price march 2024

نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

P{akistan Iran to Resume relations

پاک ایران وزرائے خارجہ کے مابین پھررابطہ، تنائوختم کرنے پر اتفاق

bat ball Cricket ground

ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023