NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Chief election commissioner

Election Commissioner

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ، انتخابات ملتوی

Pak Admin by Pak Admin
17 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا،حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا گیا۔ 90 دن کی آئینی مدت کے دوران انتخابات کا انعقاد ناممکن ہو گیا ۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کی ہے اور اس سلسلہ میں ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی اشاعت حتمی طور پر 14 دسمبر 2023 کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 اگست 2023 تک ملک کے تمام یوٹس کی حدود منجمد کردی گئی ہیں جس کا الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کردے گا اور 21 اگست تک اسلام آباد سمیت ہر صوبے کے لیے حلقہ بندیوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 31 اگست تک انتظامیہ امور نمٹانے کے بعد حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کو یکم سے چار ستمبر تک تربیت دی جائے گی اور 5 سے 7 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ڈسٹرکٹ کوٹہ کا تعین اور اسے شیئر کیا جائے گا۔

ای سی پی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیاں کریں گی، 9 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں بارے اعتراضات کمیشن کے سامنے دائر کیے جا سکیں گے اور 10 نومبر سے 9 دسمبر تک کمیشن ان اعتراجات پر سماعت کرے گا اور14 دسمبر 2023 کو حتمی حلقہ بندیاں شائع کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ عام انتخابات کا انعقاد اس سال نہیں ہو سکے گا ۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت حلقہ بندیوں کے عمل میں مدد کے لیے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام افراد کے لیے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے مطابق انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل تک ریونیو یونٹس کی حدود آج 17 اگست سے منجمد رہیں گی اور ان کی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Previous Post

نگران وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے

Next Post

وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے، وزیر اطلاعات

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے، وزیر اطلاعات

صدر  نے سپریم کورٹ بل  دستخط کیے بغیر دوبارہ واپس بھیج دیا

آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پرصدر نے دستخط کر دیے

SMQ PTI shah Mehmood Qureshi

سائفر گمشدگی، شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا

NWA blast

شمالی وزیرستان، شوال میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بلوچستان، چمن میں سنگین مقدمات میں ملوث 15 سے 20 قیدی جیل  توڑ کر فرار

بلوچستان، چمن میں سنگین مقدمات میں ملوث 15 سے 20 قیدی جیل توڑ کر فرار

call mobi;le

حکومت نے آئی ایس آئی کو فون اور واٹس ایپ کال ریکارڈنگ کا اختیار دے دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2373 shares
    Share 949 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023