NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
وزیراعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج  ہوگا

شہباز شریف کا 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

Pak Admin by Pak Admin
4 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نگران سیٹ اپ بارے تمام جماعتوں سے مشاورت کرونگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی توڑنےکی سمری 9 اگست کو صدر کو بھیج دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ا نگران وزیر اعظم کے نام کے لیے جمعہ سے مشاورت ہو گی اور2 سے 3 روز میں مشاورت مکمل کر لیں گے۔

عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریفنے بتایا کہ اسمبلی تحلیل بارے تمام اتحادیوں اور سیاسی قائدین سے مشاورت ہو گئی ہے، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے، ایک شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا، اتحادیوں کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، آج ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکال لیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اَپ تشکیل دیا جائے۔

عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Previous Post

فضائی سفر کے لیے پولیوویکسینیشن کارڈز کی ضرورت نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

Next Post

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا ،پانچ سال تک نا اہل، لاہور سے گرفتار

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
students holiday
اہم خبریں

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما...

Read more
کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 4 بچے جاں بحق
انٹرنیشنل

بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گوا کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے،...

Read more
Next Post
Imran Khan PTI

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو تین سال قید کی سزا ،پانچ سال تک نا اہل، لاہور سے گرفتار

Imran Khan

عمران خان کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

عمران خان کو سزا سنانے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

عمران خان کو سزا سنانے والے جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ

نواب شاہ کے قریب ٹرین کے المناک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق

نواب شاہ کے قریب ٹرین کے المناک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

pakistan shaheens

پاکستان شاہینز پہلے ون ڈے میں فرسٹ کلاس کاؤنٹیز سلیکٹ الیون کے مدمقابل

neelam vally rain snow

وادی نیلم ،اسلام آباد،راولپنڈی میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں برف باری

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3482 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3018 shares
    Share 1207 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2446 shares
    Share 978 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2389 shares
    Share 956 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023