NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
حکومت کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ ضبط نہیں کرے گی،اسحاق ڈار

معاشی تنزلی کا رجحان تھم چکا ، مشکل دور گزر جائے گا، اسحٰق ڈار

Pak Admin by Pak Admin
3 جون , 2023
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تنزلی کا رجحان تھم چکا ، اب معاملات کو بہتری کی جانب لے جانا ہے۔ بہت مشکل اصلاحات ہوچکی ہیں ، آئی ایم ایف معاہدے کی تاخیر میں کوئی تکنیکی وجہ نہیں۔

ہفتہ کوپریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں کوشش کی کہ پچھلے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔ اورپچھلے وعدے پورے کرنے کی کوششوں کا کافی بوجھ کاروباری طبقے اور عوام پر پڑا ہے، بجلی، گیس کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 22ویں بڑی معیشت تھا لیکن سیاسی عدم استحکام کے باعث 2022 میں 47ویں نمبر پر آگیا،موجودہ حکومت اس دھچکے سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2 آپشنز تھے کہ یا تو گزشتہ حکومت کو چلنے دیا جاتا اور ملک کا مزید نقصان ہوتا رہتا یا یا پھرہم ذمہ داری لیتے، پی ڈی ایم جماعتوں نے لبیک کہا اور ہم نے ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا، ہمیں اس کا سیاسی طور پر نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ترین اصلاحات ہوچکی ہیں اور اس کے اثرات کا بھی ہم سامنا کرچکے ہیں، کچھ کثیرجہتی معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن آئی ایم معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوئی، ہم واحد جماعت ہیں جس نے 16-2013 میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ مکمل کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو دیوالیہ کی تاریخ دینے کا شوق ہے، ایک سال سے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان فلاں مہینے میں دیوالیہ ہوجائے گا، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کھربوں روپے قرض ہے تو پاکستان کی اربوں روپے کی معیشت بھی ہے، ہمیں دیوالیہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل میں ایک دن کی بھی تاخیر نہ ہو، الحمداللہ اس پورے عرصے میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا 9 جون کو ہمیں بجٹ پیش کرنا ہے، آپ سب کو یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ پاکستان کے حالات ایک پیچیدہ دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں اس صورتحال کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ مشکل دور گزر جائے گا، آثار بتا رہے ہیں معاشی تنزلی کا رجحان تھم چکا ہے، اب معاملات کو بہتری کی طرف لے کرجانا ہے۔ ایک روز میں تمام مسائل حل نہیں ہوسکتے ، ملکی معیشت مشکل کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے۔

Previous Post

گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کی منظوری

Next Post

کوئی الگ گروپ نہیں بن رہا، جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلیں گے، تنویرالیاس

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
tablets screens assembly
قومی

پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل نظام لانے کا فیصلہ، خیبر پختونخوا میں بھی اہم پیش رفت

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ای گورننس کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں قانون سازی اور دفتری کارروائیوں...

Read more
Next Post
کوئی الگ گروپ نہیں بن رہا، جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلیں گے، تنویرالیاس

کوئی الگ گروپ نہیں بن رہا، جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلیں گے، تنویرالیاس

ترکی: اردوان کے 50 فی صد سے کم ووٹ، فیصلہ دوسرے مرحلے میں

انقرہ، شہباز شریف سمیت متعدد عالمی رہنما اردوان کی حلف برداری میں شریک

کووڈ 19 کے بعد پی آئی اے  کے  سب سے زیادہ  طیارے آپریشنل

ملائشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان واپس پہنچ گیا

Punjab university

پنجاب یونیورسٹی، داخلوں کی آخری تاریخ 9 جون، انٹری ٹیسٹ لازمی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Iran Helicopter crash

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت تمام مسافر جاں بحق

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کردیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2089 shares
    Share 836 Tweet 522
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023