لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر گورنر کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور متعلقہ ئینی و قانونی آپشنز بھی زیر غور لائے گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری 48گھنٹے کا وقت پورا ہونے سے پہلے گورنر پنجاب کی جانب سے کی شام تک منظور ہوجائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتہ کی رات تحلیل ہو جائے گی گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔
آئندہ چند روز میں پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت سے انتخابات تک کے لئے نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا جائے گا اس قبل پرویز الٰہی نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
ادھر خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو کے پی اسمبلی کی تحلیل بارے ایڈوائس گورنر کو بھجوادی جائے گی۔