پنجاب حکومت نے گجرات پولیس کے لئے مزید 205 آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔
بنیادی پے سکیل 1سے19تک کی 205 آسامیاں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، ٹریفک، اسپیشل برانچ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور اندرونی احتساب بیورو کے لیے منظور کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گجرات ڈویژن کے لیے کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے لیے کانسٹیبل سے ایس ایس پی تک کی77 آسامیاں، اسپیشل برانچ کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 18 تک کی 60 آسامیاں، اندرونی احتساب بیورو ( آئی اے بی )کے لیے کانسٹیبل سے ایس پی کی 21 آسامیاں، پنجاب ہائی وے پولیس کے لیے کانسٹیبل سے ایس پی تک کی 15 آسامیاں منظور کی گئی ہے۔
اسی طرح ٹریفک کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک 32 آسامیاں منظور ہوئی ہیں۔
صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ایڈیشنل آئی جی فنانس نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کچھ عرصہ قبل گجرات کو ڈویژن بنانے کی منظور دی تھی.
تہران : ایرانی سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق
تہران : ایرانی دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔...
Read more