NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
school closed notice

کراچی کے تمام نجی و سرکاری اسکولز بدھ کو بند رکھنے کا اعلان

Pak Admin by Pak Admin
19 اگست , 2025
in اہم خبریں, قومی
A A
0

کراچی ( نئی تازہ نیوز) سندھ حکومت نے شہر میں ہونے والی شدید بارش کے بعد بدھ کو کراچی کے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی انتظامیہ، میئر کراچی اور مقامی حکومتوں کے نمائندے میدان میں موجود ہیں جبکہ نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ ان کے بقول حکومتی مشینری پوری طرح فعال ہے، نالے چل رہے ہیں اور پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، تاہم کم وقت میں زیادہ بارش کے باعث صفائی میں وقت لگ رہا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی تصدیق کی کہ بدھ کے روز شہر میں اسکولز بند رہیں گے کیونکہ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ شرجیل میمن نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

منگل کو ہونے والی طوفانی بارش سے شہر کی کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ادھورے ترقیاتی منصوبوں نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 145 ملی میٹر گلشن حدید کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہوئی۔ ملیر لیاقت مارکیٹ اور سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کے دعووں کے باوجود نکاسی آب کا نظام بری طرح ناکام نظر آیا۔ کئی مرکزی شاہراہیں اور علاقے گھنٹوں تک پانی میں ڈوبے رہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔

Tags: Gulshan-e-Hadeed rainfallKarachi drainage system failureKarachi flooding newsKarachi schools closed rainKarachi wall collapse incidentSCHOOL HOLIDAY KARACHISindh government rain announcement
Previous Post

اشعب عرفان نے امریکہ میں جانز گریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

official holiday GB
قومی

حکومت کا کراچی میں منگل 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت نے منگل 23 اپریل کو کراچی ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تمام نجی و سرکاری دفاتر...

Read more

Recommended

horn azadi

اسلام آباد انتطامیہ نے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی

sadiq khan mayor

صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا الیکشن جیت لیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3479 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3007 shares
    Share 1203 Tweet 752
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2372 shares
    Share 949 Tweet 593
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2362 shares
    Share 945 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023