اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج بدھ کو میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت (ایس ایس سی پارٹ اوّل اور پارٹ ٹو) کے نتائج بدھ 16 جولائی 2025 کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر جاری کر دیے ہیں۔ یہ امتحانات رواں سال مارچ اور اپریل میں منعقد ہوئے تھے۔
طلبہ اپنے نتائج مختلف طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ جن طلبہ نے داخلہ فارم میں اپنا موبائل نمبر درج کیا تھا، انہیں نتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس خودکار طور پربھجوا دیا گیا ہے۔
دیگر طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اپنائیں:
FB (اسپیس) رول نمبر لکھ کر 5050 پر بھیجیں۔
آن لائن نتیجہ حاصل کرنے کے لیے طلبہ www.fbise.edu.pk پر جا کر اپنا رول نمبر درج کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر نتائج دستیاب ہیں۔
نتائج کی تقریب وفاقی تعلیمی بورڈ کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔
نتائج کا مکمل گزٹ نیچے دستیاب ہے