NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Shehbaz Sharif Prime Minister

بڑھتی ہوئی دہشت گردی، پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Pak Admin by Pak Admin
16 مارچ , 2025
in قومی
A A
0

حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ پورے ایوان کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اور وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافے کی وجوہات پر بریفنگ دے گی، جبکہ اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔ اس دوران پارلیمانی کمیٹی آئندہ کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے فیصلوں کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Previous Post

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ہو گا

Next Post

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل اہم ٹرین سروس بحال کر دی گئی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

earthquake
تازہ ترین

افغانستان میں 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے خطے ہندوکش میں آنے والے 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں...

Read more
hajj picture
اہم خبریں

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے سخت شرائط، نئی پالیسی منظور

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کی...

Read more
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے داخلوں کی اجازت دے دی
تازہ ترین

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیےایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری

اسلام آباد (نئی تازہ ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر میں ایم بی...

Read more
petrol filling
صفحہ اول

وزیراعظم کا قوم کے لیے بڑا ریلیف: پیٹرول 74، ڈیزل 67 روپے سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی...

Read more
Next Post
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل اہم ٹرین سروس بحال کر دی گئی

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل اہم ٹرین سروس بحال کر دی گئی

patriata

مری انتظامیہ کا پتریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ عیدالفطر تک بند کرنے کا اعلان

کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے ملیں گے، آغوش پروگرام کی تفصیلات

کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے ملیں گے، آغوش پروگرام کی تفصیلات

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مکی آرتھرنے   ہیڈ کوچ  کا عہدہ سنبھالنے کے لیے  وقت مانگ لیا

مکی آرتھرنے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے وقت مانگ لیا

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روز کام کی حمایت کر دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023