NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Prince Karim Agha Khan

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کا انتقال، اربوں ڈالر کے اثاثے چھوڑ گئے

Pak Admin by Pak Admin
5 فروری , 2025
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا، جہاں ان کے اہل خانہ ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پرنس کریم آغا خان 1936 میں پیدا ہوئے اور 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

ان کے تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ، جبکہ ایک بیٹی، زہرہ آغا خان ہیں۔

پرنس کریم سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور بچپن کا بیشتر وقت نیروبی میں گزارا۔ انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ڈگری حاصل کی۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔ انہوں نے 1957 میں صرف 20 برس کی عمر میں امامت کا عہدہ سنبھالا۔ ان کے دادا، سر سلطان محمد شاہ آغا خان بھی اسماعیلی کمیونٹی کے امام تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود میں گزار دی۔ ان کی نظر میں اسلام ایک ایسا مذہب تھا جو ہمدردی، برداشت اور انسانیت کی عظمت کو فروغ دیتا ہے۔ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے تحت، انہوں نے دنیا بھر میں خاص طور پر ایشیا اور افریقہ میں کئی فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا، جن کا مرکز تعلیم، صحت، معیشت اور ثقافت تھے۔

پرنس کریم کو مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں سے متعدد اعلیٰ اعزازات اور اعزازی ڈگریاں ملیں۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی نمایاں خدمات انجام دیں، اور اسی پر انہیں نشان پاکستان اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ معروف امریکی میگزین وینٹی فئیر نے انہیں “ون مین اسٹیٹ” کا لقب دیا تھا۔

سفارتکاری کے میدان میں بھی پرنس کریم کا کردار بہت اہم تھا، انہوں نے صدر ریگن اور گورباچوف کے درمیان جینیوا میں سفارتی بات چیت کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا۔

پرنس کریم آغا خان کے آباؤ اجداد کئی صدیوں قبل فارس سے بھارت منتقل ہوئے تھے۔

پرنس کریم کی پہلی بیوی سلیمہ سے علیحدگی کے دوران انہیں 20 ملین پاؤنڈ ادا کرنے پڑے، جبکہ دوسری بیوی انارا سے علیحدگی پر 50 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کی۔

پرنس کریم اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کے شوقین تھے، 1981 میں ان کے گھوڑے نے ایپسن ڈربی ریس میں تاریخ رقم کی، جسے بعد میں چرا لیا گیا۔

پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی مالیت ایک ارب ڈالر سے لے کر 13 ارب ڈالر تک ہے، جس میں باہاماس کا ایک جزیرہ، پیرس میں ایک محل اور 200 ملین ڈالر مالیت کا جہاز شامل ہے۔

Tags: Prince Aga Khan Ismaili LeaderPrince karim Agha Khan
Previous Post

پنجاب رمضان پیکیج ، 30 لاکھ خاندانوں کو 10 ہزار روپے نقد امداد دی جائے گی

Next Post

خیبر پختونخوا: رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

official holiday GB
قومی

گلگت بلتستان حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو تعطیل کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت نے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کر...

Read more
Next Post
students pakistan

خیبر پختونخوا: رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

islamabad handcuffed

اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافرایئر پورٹ پر گرفتار

official holiday GB

گلگت بلتستان حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو تعطیل کا اعلان

pakistani deported

سعودی عرب، قطر، ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے مزید 139 پاکستانی شہری بے دخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Punjab Schools Holidays Notification

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

fitch Pakistan Govt 18 months

پاکستان کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک قائم رہے گی، عالمی ریٹنگ ایجنسی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023