NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پربمباری  ، 500 سے زائد فلسطینی  شہید

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پربمباری ، 500 سے زائد فلسطینی شہید

Pak Admin by Pak Admin
18 اکتوبر , 2023
in انٹرنیشنل, اہم خبریں
A A
0

غزہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسرائیل نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے علاج کیلئے موجود 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ کے ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، حملے کے بعد ہرطرف و چیخ و پکار سنائی دیتی رہی، حملے میں شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف بھی شامل ہے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے، نشانہ بننے والے ہسپتال میں ہزاروں شہری علاج معالجے اور پناہ لینے کیلئے موجود تھے۔

تازہ حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے، خاموشی اب قابل قبول نہیں ہے۔

ترکیہ، ایران اور قطر نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم فوری روکے جائیں۔

ایران نے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے اور غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ وحشیانہ جنگی جرم قرار دیا ہے۔

قطر کی جانب سے بھی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وحشیانہ حملے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے ہسپتال پر اس نے حملہ نہیں کیا بلکہ وہ غزہ سے ہی داغے گئے راکٹ کا نشانہ بنا، لیکن عالمی میدیا نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کے پاس اتنے طاقتور میزائل موجود ہی نہیں جن سے اس قدر جانی نقصان ممکن ہو۔

Previous Post

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر

Next Post

لاہور ہائی کورٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں بری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
لاہور ہائی کورٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی  ایفیڈرین کیس میں بری

لاہور ہائی کورٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں بری

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلباء پر 2 سال کے لیے پابندی عائد

ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلباء پر 2 سال کے لیے پابندی عائد

پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف

نوازشریف کی ایون فیلڈ ،العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت منظور، احتساب عدالت سے وارنٹ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

state minister interior Talal Chaudhry

غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن 30 اپریل ، توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2092 shares
    Share 837 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023