NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم نے بجلی مسائل کے حل کے لیے 48 گھنٹوں میں روڈ میپ طلب کر لیا

Pak Admin by Pak Admin
27 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام کے ملک گیر احتجاج کے بعد طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

روڈ میپ میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات بارے تجاویز مرتب کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق تفسیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتوار کو بجلی کے بِلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نگران وفاقی وزرا شمشاد اختر، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری پاور، چئیرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کو بجلی کے شعبے کے مسائل، زائد بلوں سے متعلق تفصیلات، بجلی چوری اوراس کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات بارے تجاویزمرتب کرکے پیش کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہم جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں۔

نگران وزیر اعظم نے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں لہٰذا وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے اور اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑے تو بے شک بند کر دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کل پیر تک ملتوی کردیا ہے۔

Previous Post

افغانستان کوتیسرے میچ میں بھی شکست، پاکستان ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون

Next Post

ابسا ورلڈ گیمز 2023، فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اہم خبریں

آج کے پیٹرولیم نرخ جاری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں...

Read more
Next Post
ابسا ورلڈ گیمز 2023، فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے  بھارت کو شکست دے دی

ابسا ورلڈ گیمز 2023، فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

ایمان مزاری کورہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

ایمان مزاری کورہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

دو تھانوں کے درمیان حدود کا تنازعہ، ڈکیتی کیس کا اندراج ایک ہفتہ سے نہیں ہو سکا

دو تھانوں کے درمیان حدود کا تنازعہ، ڈکیتی کیس کا اندراج ایک ہفتہ سے نہیں ہو سکا

توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کل  سنایا جائے گا

توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

supreme court pakistan

پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

afridi pakistan

آئی سی سی نے شاہد آفریدی کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023