NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Islamabad High Court

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

Pak Admin by Pak Admin
7 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔جوکئی گھنٹے وقفے کے بعد سنایا گیا۔

منگل کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل قیصر امام نے کہا کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ عمران خان پر کچہری میں پیشی کے دوران حملہ ہو سکتا ہے۔اس موقع پرمحسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان پولیس کو گرفتاری دے دیں، پولیس سیکیورٹی میں عدالت لے آئے گی، ان کو بکتر بند گاڑی میں لایا جا سکتا ہے۔عمران خان کے وکیل قیصر امام نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کچہری میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وہ وارنٹ تو گرفتاری کے نہیں تھے نا؟ وہ وارنٹ تو ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ہوتے ہیں، عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہو جاتے۔

انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں کہ عدالت ملزم کو اور کس طرح سے بلائے؟ قانون میں تو ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک یہی طریقہ ہے، قانون کو اپنا راستہ خود بنانے دینا چاہیے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وارنٹ منسوخ ہونے سے کیا ہو گا؟ عدالت تو آپ کو کیس کا ٹرائل چلانے کے لیے بلا رہی ہے، کوئی ایسا آرڈر پاس نہیں کروں گا جو عام پریکٹس سے باہر ہو۔انہوں نے کہا کہ فرد جرم کے لیے عمران خان کو ذاتی طور پر پیش تو ہونا پڑے گا، 9 تاریخ کو عمران خان نے یہاں( ہائی کورٹ) پیش ہونا ہے، وہاں بھی ہو جائیں۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سنگین سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ میرٹ پر آپ کو اس درخواست میں کچھ نہیں ملنا، مجھے تاریخ بتا دیں کہ عمران خان کس تاریخ کو پیش ہوں گے، ہمیں روزانہ سیکیورٹی تھریٹس کے لیٹر آ رہے ہیں تو کیا کام بند کر دیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے آئی جی نے آ کر کہا کہ تمام ججز کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، میں پبلک کو رسک میں ڈال کر خود سیکیورٹی کیسے لے لوں؟ آپ تھریٹس خود بھی اپنے لیے بناتے ہیں، گزشتہ ہفتے جو ہائی کورٹ میں ہوا اس کو بھی دیکھنا چاہیے، ایک ہجوم تھا کیا معلوم تھا کہ کون کس نیت سے آیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جب آپ دو ہزار لوگوں کے ساتھ آئیں گے تو بات خرابی کی طرف جائے گی، بینظیر بھٹو واقعے کو یاد کریں کہ وہاں کیا ہوا تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی دیتے ہیں کہ آپ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں؟ آپ ابھی بھی پیش ہونے کو تیار نہیں، سسٹم کے ساتھ فیئر ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے مطابق عمران خان آج بھی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، سسٹم کے ساتھ منصفانہ رہیں، سسٹم کا مذاق نہ بنائیں اسے فلاپ نہ کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ یا تو میں آپ کو 2 ماہ کی تاریخ دے کر ٹرائل روک دیتا ہوں؟ یہ مہلت پھر اسلام آباد کے ہر سائل کو دینا ہو گی کہ سب کو دو ماہ کی تاریخ مل جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے روسٹرم پر آکر کہا کہ یہ سیکیورٹی کا سوال اٹھا رہے ہیں لیکن عمران خان کل الیکشن مہم کے لیے ریلی نکال رہے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

Previous Post

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے بجٹ آڈٹ کا حکم دے دیا

Next Post

پی ایس ایل 8 : پشاورزلمی کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
پی ایس ایل 8 :  پشاورزلمی کی  عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست

پی ایس ایل 8 : پشاورزلمی کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست

سنسنی خیز مقابلہ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلہ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور   دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

عمران خان کی ملاقات کی خواہش، بطور آرمی چیف میرا کام نہیں سیاستدانوں سے ملاقات کروں، جنرل عاصم منیر

پاکستان اور افغانستان 25 مارچ سے  ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گے

پاکستان اور افغانستان 25 مارچ سے ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مریم نواز نے  بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا

مریم نواز نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا

بھٹو کی پوتی فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

بھٹو کی پوتی فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023