NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
آئی ایم ایف  سےعمران کے معاہدوں کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ مریم نواز

نوازشریف کے خلاف سازش میں 5 کا ٹولہ شامل تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا ،ججز نے اٹھا لیا، مریم نواز

Pak Admin by Pak Admin
23 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

سرگودھا ( نئی تازہ رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا تو ججز نے اٹھا لیا۔جمعرات کو سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہ پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر دکھائیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس (ر) ثاقب نثار اورجسٹس (ر) عظمت سعید کھوسہ شامل تھے، سازش اصل میں نواز شریف کے خلاف ہوئی، 2014 میں اس کا دھرنا نکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جو گھڑی چور عمران خان کی صورت میں ملا، فیض حمید کی باقیات آج بھی موجود ہیں، جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو سازشیوں نے عدلیہ سے جج اٹھالیے، عمران خان کو سادھو بنا کرپیش کیا، عمران خان سازشیوں کا فرنٹ مین اور ازلی فتنہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، ساری سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا، اسے آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی جب 2014 میں دھرنا ناکام ہوا تو انہوں نے نیا طریقہ ڈھونڈا اور ججز کو اٹھایا، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ایک جماعت کے سربراہ نے مجھے بتایا انہوں نے فیض حمید سے پوچھا نواز شریف کے ساتھ زیادتی کیوں کر رہے ہو فیض حمید نے کہا نواز شریف قد سے بہت بڑا ہوگیا ہے اسکوکم کرنا ہے، یہ فیض کی باقیات ہیں، جنرل فیض کو عمران سے محبت نہیں ہے، اس نے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے، اپنے اربوں کے پلازے کھڑے کر لیے اور پلاٹ لے لیے انکو کیا پتہ کے پاکستان کہاں پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جب گند کا ٹوکرا اپنے کندھوں سے پھینک دیا تو یہ ٹوکرا دو، تین ججز نے اٹھا لیا، جو کرپٹ جج تھا ان کے ساتھ تھا، کیا سپریم کورٹ کے کچھ ججز ایک فتنے کو تھپکی دیں گے، باقی اداروں نے عمران خان کے بارے سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب اسے سپریم کورٹ کے چند ججز سے تھپکی ملے گی اور ریسکیو کیا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا؟

مریم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔

سینئر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ صادق اور امین نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا ، کچھ عرصہ پہلے پرویز الٰہی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیپیاں تبدیل کرتی ہے اب پرویز الٰہی نے یہ ذمہ داری خود اٹھا لی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، لوگوں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں، نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی، جب جیل بھرنے والوں کو پولیس پکڑنے آئی تو یہ بھاگ پڑے یہ آگے آگے اور پولیس پیچھے تھی ،لاہور کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں صرف 60 ستر لوگوں نے گرفتاری دی، میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کھچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے، عوام اور تحریک انتشار بھی سن لے کہ عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جا رہا ہے، اور شیر آ رہا ہے ، نواز شریف آئے گا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ، سب الیکشن کی تیاری کرو، یہ الیکشن صرف لڑنا نہیں بلکہ جیتنا ہے ، مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی، نہ صرف الیکشن لڑیں گے بلکہ جیتیں گے۔

Previous Post

سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت جمعہ تک ملتوی، نوٹسز جاری

Next Post

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Next Post
جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

پاکستان سپر لیگ 8 ، یکطرفہ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 ، یکطرفہ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

SMQ Shah Mehmood Qureshi PTI

شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا

call mobi;le

کیا موبائل کال کے نرخ بھی بڑھیں گے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

obesity

موٹاپا پاکستان کی معیشت پر2.13 کھرب روپے کا بوجھ بن سکتا ہے

Lahore eid time

عیدالفطر 2024 ،لاہور کی مساجد میں نماز کے اوقات، مکمل تفصیلات

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3016 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2443 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2384 shares
    Share 954 Tweet 596
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023