NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
دھند اور سموگ ، سفر میں دمہ کا حملہ  جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین

دھند اور سموگ ، سفر میں دمہ کا حملہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین

Pak Admin by Pak Admin
7 جنوری , 2023
in اہم خبریں, صحت, صفحہ اول
A A
0

طبی ماہرین نے دمے کے مریضوں کو دھند اور سموگ کی شدت میں شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ دوران سفر دمہ کا شدید حملہ مریضوں کے لیے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
دمہ سے متعلق منعقدہ ایک حالیہ ورکشاپ سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کو چاہیے کہ سفر سے قبل دمہ کے مرض کو قابو میں رکھنے کے اقدامات کریں اورر طویل سفر کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں، جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسعود شیخ اور دیگرنے کہا کہ دمہ کے مریضوں کو شدید سردی کی لہر کے دوران خاص اپنا خیال رکھنا چاہیے، جن لوگوں کو دمہ کا شدید دورہ پڑا ہو وہ صرف دھوپ میں اور دھند کے چھٹ جانے پر ہی سفر کریں۔ سفر کے دوران کار ہیٹر کو آن رکھیں اور انہیلر کو اپنے ساتھ لے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران گاڑیوں کی کھڑکیاں بند رکھیں اور طویل سفر پر جانے سے پہلے گاڑی کو اندر سے اچھی طرح صاف کریں اور ویکیوم کلینر سے گرد و غبار کو دور کریں۔ دمہ کے مریض سردی کے موسم میں ادویات کا بروقت استعمال کریں۔ اگر مریضوں کو سانس لینے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، کھانسی یا خرخراہٹ وغیرہ نہ ہو اور ورزش کے دوران بھی سانس لینے میں دشواری نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دمہ کافی حد تک قابو میں ہے۔ ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ مریض سفر شروع کرنے سے پہلے سادہ پانی کی بھاپ لیں، اس دوران پانی کو برتن میں ابال کر سرسوں کے تیل سے 3 سے 4 مرتبہ بھاپ لیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے سے سانس کی نالی میں پھنسی ہوئی موٹی بلغم نرم ہو جائے گی اور سانس کی تکلیف کم ہو جائے گی۔ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے، گرم شاور لیں تاکہ بھاپ سانس کی نالی کو اندر سے صاف کردے اور مسئلہ سے نجات دلائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا کہ صحیح دوا کے استعمال سے گریز کرنا، دوا کو وقت پر نہ لینا، دوائی کی صحیح مقدار کا استعمال نہ کرنا اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا چھوڑنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 30کروڑافراد دمے کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر منیر غوری نے کہا کہ دمہ کی مخصوص علامات میں خشک کھانسی، خراخرہٹ یا سینے میں جکڑن شامل ہیں۔ دمہ کے مریضوں کو گردوغبار، جانوروں اور پرندوں کے پروں، مختلف کیمیائی مرکبات، دھواں، مختلف پرفیوم سے دور رہنا چاہیے جو الرجی کا باعث بنتے ہیں، بصورت دیگر انہیں بار بار دمہ کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر رانا رفیق نے بتایاکہ اگر طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں، مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور بروقت علاج کیا جائے تو دمہ پر قابو پاکر اور معمول کی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

Previous Post

“روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدہ کی تیاریاں مکمل “

Next Post

گجرات پولیس کے لئے مزید 205 آسامیوں کی منظوری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
students holiday
اہم خبریں

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز) وفاقی نظامتِ تعلیم (ایف ڈی ای) کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما...

Read more
کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 4 بچے جاں بحق
انٹرنیشنل

بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گوا کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے،...

Read more
Next Post
گجرات پولیس کے لئے مزید 205  آسامیوں کی منظوری

گجرات پولیس کے لئے مزید 205 آسامیوں کی منظوری

احتساب عدالت، اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم واپس

احتساب عدالت، اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم واپس

محکمہ ایکسائز،شناختی کارڈ درستگی کے نام پرگاڑیوں کی ملکیت تبدیلی کاانکشاف

محکمہ ایکسائز،شناختی کارڈ درستگی کے نام پرگاڑیوں کی ملکیت تبدیلی کاانکشاف

رحیم یار خان، ایک خاندان  میں بخار سے 12  اموات، یہ کون سی بیماری ہے؟

رحیم یار خان، ایک خاندان میں بخار سے 12 اموات، یہ کون سی بیماری ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

fedearl cabinet

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج نہیں ہو گا، جمعہ کو طلب کیے جانے کا امکان

lahore hc

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ سے روک دیا ،زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3482 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3018 shares
    Share 1207 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2446 shares
    Share 978 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2389 shares
    Share 956 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023