لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر کے نئی الجھنیں پیدا کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ بچوں کی خوشی کا باعث تو ہوا، لیکن نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 اگست 2025 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے 7 اگست کو جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا کہ تمام اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (اپسما) نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہے، سیاسی حالات بھی معمول پر ہیں، تعطیلات میں اضافے سے ہائی کلاسز کے لیے کورس مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ سردیوں کی تعطیلات آنی ہیں اور ہفتہ اتوار کی چھٹیاں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے بھی اسی مؤقف کا اظہار کیا اور کہا کہ تعطیلات بڑھانے سے تعلیمی معیار متاثر ہوگا۔
حکومت کے مطابق تعطیلات میں توسیع کی بنیادی وجہ صوبے میں جاری شدید گرمی، مون سون کی بارشیں اور مرطوب موسم ہے، جس سے طلبہ کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔