لاہور ( نئی تازہ ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلباء کی کارکردگی کو جانچنا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
اعلان کے مطابق پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول سطح پر اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے بورڈ امتحانات ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے مختلف اصلاحات کی گئی تھیں، جن میں آن لائن رول نمبر سلپس کا اجرا بھی شامل تھا۔
دوسری جانب میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی دن اور وقت پر نتائج جاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے 14 جون کو ہونے والے اجلاس میں ناتائج کی حتمی تاریخ مقررگئی تھی۔ تعلیمی بورڈز میں پیپر مارکنگ مکمل نہ ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔