NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
PSL 10

پی ایس ایل 10: پلے آف لائن اپ مکمل، پشاور زلمی پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے سے باہر

Pak Admin by Pak Admin
19 مئی , 2025
in قومی, کھیل
A A
0

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی، جس کے بعد لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

اتوار کو کھیلا گیا یہ میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور اننگز کو 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کی 60 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ قلندرز کا آغاز شاندار رہا اور ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے گئے۔ زلمی کی ناقص فیلڈنگ نے لاہور کو مزید فائدہ پہنچایا۔

زلمی کی جانب سے احمد دانیال، ڈینئیل سیمز اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم ابتداء سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی۔ صرف 53 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ کسی بھی بلے باز نے وکٹ پر دیر تک قیام نہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 123 رنز بنا سکی۔ ڈینیئل سیمز 26 اور احمد دانیال 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

لاہور کی جانب سے سلمان مرزا نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ سکندر رضا اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے پلے آف میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی تھیں۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا سفر ختم ہوگیا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی، جبکہ ملتان سلطانز پہلے ہی اس دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کراچی کنگز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز 10 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 9 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

پشاور زلمی نے 10 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی، جبکہ ملتان سلطانز نے صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ لیگ مرحلے کا آخری میچ پیر کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد پلے آف مرحلے کی حتمی لائن اپ اور ٹاکرے طے ہوں گے۔

Tags: PSL 10PSL 10 playoffpsl nockout
Previous Post

گرمی کی لہر، پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

bat ball Cricket ground
قومی

ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے

آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ کیری اپنی...

Read more

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

pervaiz elahi

گجرات ، پولیس کاچوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرچھاپہ

border afghanistan pakistan

غیر قانونی مقیم افراد کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی آخری وارننگ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023