NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
بھارتی شہری کا شوق، نایاب نسل کا کتا 50 کروڑ روپےمیں خرید کر دنیا کو حیران کر دیا

بھارتی شہری کا شوق، نایاب نسل کا کتا 50 کروڑ روپےمیں خرید کر دنیا کو حیران کر دیا

Pak Admin by Pak Admin
20 مارچ , 2025
in انٹرنیشنل
A A
0

بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی اور انڈین ڈاگ بریڈرز ایسوسی ایشن کے صدرایس ستیش نے نایاب وولف ڈاگ ‘کادا بوم اوکامی’ کو 50 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 5.7 ملین امریکی ڈالر) میں خرید کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ‘کادا بوم اوکامی’ ایک نایاب نسل کا کتا ہے جو بھیڑیے اور کاکیشین شیفرڈ کے امتزاج سے بنایا گیا ہے اور اسے اپنی نسل کا پہلا کتا تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ ناصرف ایک انتہائی نایاب نسل ہے بلکہ دنیا کے مہنگے ترین کتوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

اس وولف ڈاگ کی غیر معمولی خصوصیات اور نایاب نسل ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ ‘کادا بوم اوکامی’ کو امریکہ میں پیدا کیا گیا تھا اور جب یہ کتا صرف 8 ماہ کا تھا تو اس کا وزن 5 کلوگرام سے زیادہ تھا۔ اس کی خوراک بھی عام کتوں سے مختلف ہے اور یہ روزانہ 3 کلوگرام کچا گوشت کھاتا ہے۔

ایس ستیش نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ منفرد اور مہنگے کتوں کے شوقین رہے ہیں اور انہوں نے 50 کروڑ روپے اس کتے پر خرچ کیے کیونکہ انہیں نایاب نسل کے کتوں کو متعارف کروانے کا شوق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کتوں کو دیکھنے کے لیے بے حد متجسس ہوتے ہیں اور انہیں ان سے اچھا خاصا منافع بھی حاصل ہوتا ہے۔

ایس ستیش کے مطابق وہ اور ان کا کتا کسی فلمی ستارے سے زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں۔ جب وہ اسے عوام میں لے کر جاتے ہیں تو لوگ دیوانہ وار اس کے ساتھ تصاویر کھنچواتے ہیں۔ وہ اپنے کتوں کی نمائش سے 30 منٹ میں تقریباً 2,800 ڈالرز (تقریباً 2.3 لاکھ بھارتی روپے) سے لے کر 5 گھنٹے میں 11,700 ڈالرز (تقریباً 9.8 لاکھ بھارتی روپے) تک کماتے ہیں۔

ایس ستیش کے مہنگے اور نایاب کتوں کے لیے 7 ایکڑ پر مشتمل ایک خصوصی فارم موجود ہے، جہاں ہر کتے کے لیے 20×20 فٹ کا الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ ان کتوں کی دیکھ بھال کے لیے 6 ملازمین ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایس ستیش نے اتنی بڑی رقم کسی کتے پر خرچ کی ہو۔ گزشتہ سال انہوں نے ایک نایاب چاؤ چاؤ نسل کے کتے کو 3.25 ملین ڈالرز (تقریباً 27 کروڑ بھارتی روپے) میں خریدا تھا، جو دنیا کے مہنگے ترین کتوں میں سے ایک تھا۔

Previous Post

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

Next Post

گوگل کا 32 ارب ڈالر میں سائبر سیکیورٹی کمپنی وِز خریدنے کا معاہدہ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
google cloud Viz

گوگل کا 32 ارب ڈالر میں سائبر سیکیورٹی کمپنی وِز خریدنے کا معاہدہ

آٹھ روز قبل لاپتا ہونے والے بچے سبحان کی سگی چچی قاتلہ نکلی

آٹھ روز قبل لاپتا ہونے والے بچے سبحان کی سگی چچی قاتلہ نکلی

لاہور، جوہرٹاؤن کیفے میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور، جوہرٹاؤن کیفے میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

utility store

یوٹیلیٹی اسٹورزکے 6 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا، ایم ڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 703، کمرشل سلنڈر 2706 روپے  مہنگا

ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو تک کی غیر معمولی کمی

پی آئی اے کا طیارہ  شدید بارش کی وجہ سے بھارتی حدود میں داخل

عیدالاضحیٰ ، پی آئی اے نے ٹکٹس پرخصوصی رعایت کا اعلان کردیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2370 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023