NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
pmshehbaz

پورا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، وزیراعظم کا سانحہ اے پی ایس کے دس برس مکمل ہونے پر پیغام

Pak Admin by Pak Admin
16 دسمبر , 2024
in قومی
A A
0

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے دس برس مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج، جب پاکستان کی تاریخ کے ایک ناقابل فراموش سانحے کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں، ہمارا دل غم زدہ اور خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان کے تاریخ کا ایک ایسا دل سوز حادثہ ہے جس کی یاد ایک دہائی بعد بھی ہمارے دلوں کو مضطرب کررہی ہے۔

وزیرِاعظم نے 16 دسمبر 2014 کو پیش آنے والے سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن بزدل دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں گھس کر بے رحمی اور حیوانیت کا مظاہرہ کیا۔ اس حملے میں 144 معصوم جانیں ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شہداء میں اکثریت کم سن بچوں کی تھی، جو بہت کم عمری میں ہم سے جدا ہو گئے۔ ان کی زندگی، ان کے خواب، ان کی امیدیں، ان کا مستقبل ان سے چھین لیا گیا۔

وزیرِاعظم نے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم بچے اس دن ناقابل برداشت ظلم و بربریت کا شکار ہوئے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کے خاندانوں کا غم کبھی بھی کم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہے گا اور ہم کبھی بھی ان بچوں کی جدائی کو نہیں بھولیں گے۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ قوم کو یاد رکھنا چاہیے کہ فتنہ الخوارج کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ ہی ان کا کسی معاشرتی اقدار سے کوئی واسطہ ہے۔ یہ بیرونی دشمنوں کی ایماء پر پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے قوم سے کہا کہ پورا پاکستان ان بزدل دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے، اور انشاء اللہ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں بچوں، اساتذہ اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہماری سیکیورٹی فورسز جو آج بھی ملک دشمن عناصر کے خلاف جواں مردی سے لڑ رہی ہیں، ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے آخر میں کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں، جہاں کسی معصوم کو دوبارہ اس ظلم کا سامنا نہ ہو، جہاں ہر بچے کو خوف کے بغیر اسکول جانے کا حق ہو، اور جہاں کسی بھی ناانصافی کی سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ عہد ہمیں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متاثرین و شہداء کی قربانیوں کا قرض ادا کرنے کے طور پر کرنا ہے۔”

وزیرِاعظم نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Previous Post

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

Next Post

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

ambulance
تازہ ترین

پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے 21 بچے، ایک ٹیچر جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں جمعرات کو ایک نجی سکول کی چھت گرنے سے 17 طلبہ اور ایک...

Read more
القادر ٹرسٹ کیس میں  بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد - وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا...

Read more
currency
تازہ ترین

نیشنل بینک آف پاکستان  سے امریکی ڈالر سمیت زر مبادلہ کی تازہ شرح جاری

اسلام آباد/کراچی  : نیشنل بینک آف پاکستان   کے ٹریژری مینجمنٹ ڈویژن نے بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں اور مارکیٹ کے...

Read more
president zardari
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا...

Read more
Next Post
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث نائجیرین گروہ گرفتار

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے امتحانی نصاب 25 فیصد کم کردیا گیا

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے امتحانی نصاب 25 فیصد کم کردیا گیا

Lahore Chief justice

شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

students outside a school

اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

coal mine blast

مریدکے میں کار اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم، تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان ،  ٹرالر اور گاڑی کےتصادم میں پانچ دوست جاں بحق

ڈیرہ غازی خان ، ٹرالر اور گاڑی کےتصادم میں پانچ دوست جاں بحق

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2396 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023