NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
minister isahaq dar

اگر2017 میں نوا حکومت نہ ختم کی جاتی تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا، اسحاق ڈار

Pak Admin by Pak Admin
20 جولائی , 2024
in غیر زمرہ جات
A A
0

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر 2017 میں نوازشریف کی حکومت نہ ختم کی جاتی تو اس وقت پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ،حکومت کوسپریم کورٹ کے فیصلہ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،حکومت کے پاس سادہ اکثریت ہے اور وہ انشا اللہ اتحادیوں کیساتھ چلتی رہے گی ،پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن ہے ،جہاں حقوق ہوتے ہیں وہیں فرائض بھی ہوتے ہیں ،ہم آپکے حقوق کا تحفظ کریں گے آپ بھی اپنا فرض ادا کریں ۔ہفتہ کو انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اوورسیز میں موجود مسلم لیگ ن کے چیپٹرز کے صدور سے آن لائین میٹنگ سے خصوصی خطاب کیا ۔انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک اس آن لائین کے میزبان تھے ۔اس میں تمام ممالک کے صدور و سینئرز عہدیداران نے شرکت کی ، تلاوت قرآن پاک و نعت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔اپنے ابتدائیے میں بیرسٹر امجد ملک نے تمام صدور و عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ یہ میٹنگ اسحاق ڈار کے کہنے پر مختصر نوٹس پر بلائی گئی ، بیرسٹر امجد نے اوورسیز کی اہمیت اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قانونی اصلاحات مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اوورسیز وفد سے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی،مسلم لیگ (ن )کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پراپیگنڈا پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ،ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کائونٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کائونٹرز، پبلک سیکٹر ہائوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آرا اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی مصروفیات سے اوورسیز کو وقت دیا ۔بیرسٹر امجد ملک نے خطاب کیلئے اسحاق ڈار جوانٹرنیشنل افئیرز کے صدر بھی ہیں اور انکے پاس وزارت خارجہ قلمدان ہے انکو دعوت دی ۔اسحاق ڈار نے تمام اوورسیز صدور و سینئر عہدیداران کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی خاص توجہ انکی بھلائی کیلئے رہتی ہے ، انکا مشن ہے کہ اوورسیز کو اسمبلیوں میں نمائندگی دلائی جائے ۔انہوں نے موجودہ پاکستان کی معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف دن رات ایک کرکے پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالنے میں مصروف ہیں ، اٹھارہ گھنٹے وہ مصروف رہتے ہیں ، چائنہ ، سعودیہ و تمام دیگر ممالک سے پاکستان کے معاشی ترقی کیلئے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2017 میں نوازشریف کی حکومت نہ ختم کی جاتی تو اس وقت پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ، ہماری بھرپور کوشش کے کہ ہم پاکستان کو والی پوزیشن پر واپس لائیں ، سیاسی حالات بارے انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر مصالحت پسند ہوں لیکن تحریک انصاف نے جس طرح پاکستان کو معاشی و سیاسی و خارجی نقصان پہنچایا ہے وہ قابل معافی نہیں ، ہم اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر اس بارے بہتر و سود مند قدم اٹھائیں گے ، سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ بالکل ایک لاڈلے کو نوازنے والا فیصلہ ہے ، اس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی ہے، اور تحریک انصاف جوکہ اس کیس میں کہیں موجود نا تھی اسکو نوازا گیا ہے، کوئی بھی عام قانونی سوجھ بوجھ والا بھی اس کو غلط کہہ سکتا ہے ،سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت کواس فیصلہ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا حکومت کے پاس سادہ اکثریت ہے اور وہ ان شا اللہ اتحادیوں کیساتھ چلتی رہے گی ۔سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ جہاں حقوق ہوتے ہیں وہیں فرائض بھی ہوتے ہیں ۔ ہم آپکے حقوق کا تحفظ کریں گے آپ بھی اپنا فرض ادا کریں ۔انہوں نے تحریک انصاف کی بیرون ملک پاکستان دشمن سرگرمیوں پر سخت غصہ کا اظہار کیا اور اپنے تمام اوورسیز صدور کو کہا کہ آپ انکے جھوٹے و پاکستان دشمن پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ،آپ پاکستان کے بارے اپنے ممالک میں بات کریں اور انکو بتائیں کہ تحریک انصاف نے اپنے تین سالوں میں پاکستان کی معیشت کو کس قدر نقصان پہنچایا اور سیاسی اقدار کو پامال کیا اور نوجوان نسل کو بدتہذیب کردیا ،آپ تمام صدور بیرسٹر امجد ملک کی سربراہی میں عملی کام کریں ۔تمام کوآرڈینیٹرز اور صدور نے اسحاق ڈار کے خطاب کا مثبت جواب دیا ۔ میٹنگ میں روحیل ڈار امریکہ ، ڈاکٹرابوالفضل آسٹریلیا ، پرویز سندھیلہ ہالینڈ ، اسد مالمو ڈنمارک ، رانا لیاقت علی جرمنی نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر مکمل اعتماد کیا اور کہا کہ وہ جلد تحریک انصاف کے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے ، اور اپنی گزارشات پیش کریں گے ۔اوورسیز پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے احسان باجوہ نے کہا کہ وہ اسحق ڈار کی ہدائت پر اپنا کردار ادا کریں گے۔حاجی پرویز بیلجئم ، قمر ریاض خان یورپ ، میاں حنیف فرانس ، مہر شمس و نور اعوان جاپان ، چائینہ سے غلام ربانی ، ترکی سے عاطف بٹ ، کینیڈا سے سہیل وڑائچ ، اور جرمنی سے عنصر بٹ نے بھی اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور اوورسیز کے مسائل بارے بھی آگاہ کیا ، جس پر اسحاق ڈار نے جلد عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کرائی ، اس میٹنگ میں خواتین بھی شریک تھیں شمع بٹ پرتگال ، فرزانہ کوثر متحدہ عرب امارات ، سائرہ شمس جدہ، ڈاکٹر کنول سعودیہ ،شازیہ شوکت ساتھ افریقہ سے شریک کانفرنس تھیں ۔ انہوں سوشل میڈیاکی اہمیت پر زور دیا ۔آخر میں اسحاق ڈار نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔ بیرسٹر امجد کو بہترین میٹنگ کے انعقاد ہر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ کوشش کریں گے اسطرح کی میٹنگز میں وہ شامل ہوا کریں ۔ آخر میں بیرسٹر امجد نے دیگر تمام عہدیداران جوکہ گلف و دیگر ریجنز سے موجود تھے اور انکو بولنے کا موقع نہیں ملا، کا بھی شکریہ ادا کیا ، اور اگلے ہفتہ میٹنگ کیلئے کہااور انہوں نے کہا کہ تمام ممبران اپنے صدور کے ذریعے اپنی تجاویز بھجوا دیں تاکہ آرا کی روشنی میں کمیٹی تشکیل دی جاسکے۔آخر میں مسلم لیگ (ن )بحرین کے جنرل سیکرٹری ندیم حفیظ کے بھائی ، مسلم لیگ ن ہانگ کانگ کے چئیرمین محمد ارشد اور جتنے ساتھی اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔کانفرنس کا اختتام پاکستان کیلئے دعائے خیر سے ہوا ، آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ این این آئی

Previous Post

حکومت کا اسلام آباد کے اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Next Post

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Youtuber Ducky Bhai
قومی

ڈکی بھائی گرفتار، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہو) نئی تازہ نیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے...

Read more
Trump and Putin
انٹرنیشنل

الاسکا: ٹرمپ پیوٹن ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے فوجی بیس پر تقریباً چار گھنٹے جاری...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہو گیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی...

Read more
students outside a school
قومی

پنجاب کے تعلیمی ادارے اب 18 اگست سے مرحلہ وار کھلیں گے

لاہور ( نئی تازہ نیوز) پنجاب حکومت نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ...

Read more
Next Post
sugar fed usc

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند

students

تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے ایکسپریس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

چوروں کی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت  ۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف

چوروں کی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف

rahat fateh

راحت فتح علی خان کی دبئی ائرپورٹ پر گرفتاری ہو ئی یا نہیں ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جیل بھرو تحریک  کی تاریخ رضا کاروں کی رجسٹریشن کے بعد دوں گا، عمران خان

پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ ججز پر حملے شرمناک، مقصد الیکشن سے فرار ہے، عمران خان

Elon Musk OpenAi

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرکی پیشکش ٹھکرا دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3479 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3007 shares
    Share 1203 Tweet 752
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2362 shares
    Share 945 Tweet 591
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023