NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
islamabad IHC DC

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی

Pak Admin by Pak Admin
2 مارچ , 2024
in قومی
A A
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

یہ فیصلہ ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنےپر کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی اوکے تحت غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں عدالتی حکم عدولی پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصلہ کے وقت آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں موجود تھے۔

فیصلے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

ہائی کورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیرِ اعظم کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی۔

عدالتِ نے عرفان نواز میمن کو اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد ایک ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، ایک ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نہ ہوا تو انہیں جیل بھجوایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ، شہر یار آفریدی کی نظربندی کا حکم کالعدم، ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

عدالتِ نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی کیس میں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو دو ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

Previous Post

نگران حکومت نے رخصتی سے قبل پیٹرول 4.13 روپے مہنگا کر دیا

Next Post

صدر کے الیکشن کے لیے پولنگ 9 مارچ کوہو گی، شیڈول جاری

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
Next Post
ECP election commission

صدر کے الیکشن کے لیے پولنگ 9 مارچ کوہو گی، شیڈول جاری

speaker ayaz sadiq NA

ایاز صادق تیسری مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Ramzan

سعودی عرب، پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تاریخ سامنے آگئی

pkmap achakzai pti

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عوامی رائے ، ٹویٹر نے صحا فیوں کے معطل اکا ؤنٹس کو بحال کرد یا

one day baby girl

راولپنڈی، ہولی فیملی ہسپتال میں عملے کی غفلت سے ایک دن کی بچی زمین پر گر کرجاں بحق

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3016 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2443 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2387 shares
    Share 955 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023