NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
العزیزیہ ریفرنس میں  نواز شریف کی سزا معطل ، پنجاب کابینہ نے منظوری دے دی

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم، اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری

Pak Admin by Pak Admin
29 نومبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی 10 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔

نواز شریف کی طرف سےایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ان میں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر شامل تھے۔سماعت کے دوران نیب پراسکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔

وکیل امجد پرویز نے دلائل کےآغازمیں کہا کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اپیل منظور کر کے بری کیا گیا، شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے۔

امجد پرویز نے دلائل کے دوران نیب آرڈیننس کی مختلف شقیں پڑھتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں بے نامی دار لفظ کی تعریف کی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میرے خیال میں سزا معطلی بھی اسی بنیاد پر ہوئی تھی، سزا معطلی کے فیصلے میں ہم نے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کا سہارا لیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں مزید وضاحت کی ہے، آپ اس پر ہماری معاونت کریں۔

دوران سماعت نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل کی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل کی۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ بے نامی ، اعانت جرم اور زیر کفالت سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلوں میں تشریح کی ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش کے بعد پراپرٹی کی مالیت کا مرحلہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ معلوم ذرائع آمدن کا جائیداد کی مالیت سے موازنہ کیا جاتا ہے، 9 اے فائیو کا جرم ثابت کرنے کے لیے تمام تقاضے پورے نہیں کیے گئے،اس کیس میں جرم ثابت کرنے کے لیے ایک جزو بھی ثابت نہیں کیا گیا۔

عدالت کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ کیا ریفرنس میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے کب یہ جائیدادیں خریدیں ؟ وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں نہ تو تاریخ موجود ہے نہ ہی نواز شریف کی ملکیت کا ثبوت ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب کو یہ ثابت کرنا تھا کہ نواز شریف نے پراپرٹیز کی خریداری کے لیے ادائیگی کی، نیب کو یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ پراپرٹی ان کے یا بے نامی دار کے زیر ملکیت ہے، عدالت نے مفروضے پر سزا دی اور فیصلے میں ثبوت کے بجائے عمومی بات لکھی۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے ایک ملزم انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ امتیاز کو بری کیا، اس بنیاد پر بریت ہوئی کہ نیب نے ملزم کی مبینہ جائیدادوں کی قیمت اور ملزم کی آمدن کا تعین کیے بغیر اُس پر ریفرنس دائر کیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کوئی بھی متضاد فیصلہ نہیں دیا، مریم نواز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ان عدالتی فیصلوں اور اصولوں کی توثیق کی ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت کا کہنا تھا کہ بچے عمومی طور پر والد کے زیر کفالت ہوتے ہیں اور صرف اس بات پر عدالت نے سزا سنائی کہ بچوں کے نام جائیداد پر والد ذمہ دار ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں فیصلہ دیا ہے کہ بے نامی کیلئے 4 مندرجات کا ثابت ہونا ضروری ہے، چاروں میں سے ایک بھی ثابت نہیں تو وہ بے نامی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔

Previous Post

عمران خان کی جگہ بیرسٹرگوہر پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نامزد

Next Post

امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا 100 برس کی عمر میں انتقال

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Ashab Irfan Pakistan Squash Player
قومی

اشعب عرفان نے امریکہ میں جانز گریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان نے امریکہ میں ہونے والا جانز گریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس بارہ ہزار...

Read more
Youtuber Ducky Bhai
قومی

ڈکی بھائی گرفتار، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہو) نئی تازہ نیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے...

Read more
Trump and Putin
انٹرنیشنل

الاسکا: ٹرمپ پیوٹن ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر معاہدہ نہ ہوسکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے فوجی بیس پر تقریباً چار گھنٹے جاری...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہو گیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی...

Read more
Next Post
امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا 100 برس کی عمر میں انتقال

امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا 100 برس کی عمر میں انتقال

سعودی عرب نے پاکستان میں  10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی، اسٹیٹ بینک

PETROL PRICE

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا

بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد کردیا

earthquake

کراچی کے مختلف علاقوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3479 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3007 shares
    Share 1203 Tweet 752
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2362 shares
    Share 945 Tweet 591
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2360 shares
    Share 944 Tweet 590
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023