NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
سپریم کورٹ : نیب ترامیم کی متعدد شقیں کالعدم، سیاسی شخصیات کے مقدمات بحال

سپریم کورٹ : نیب ترامیم کی متعدد شقیں کالعدم، سیاسی شخصیات کے مقدمات بحال

Pak Admin by Pak Admin
15 ستمبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کئی شقیں کالعدم قرار دے دیں۔عوامی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف کیسز، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز بحال کر دی گئیں، جبکہ کالعدم قرار دیئے گئے مقدمات بھی بحال ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ نے دو ایک سے اکثریتی فیصلہ سنایا ، عمران خان کی جانب سے 2022 میں شہباز شریف حکومت کی متعارف کردہ نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

عدالت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے کی گئی متعدد ترامیم کو آئین کے منافی قرار دے کر کالعدم کردیا گیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

فیصلے میں ختم کیے گئے ‏مقدمات ایک ہفتے کے اندر دوبارہ احتساب عدالتوں میں لگانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ
نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی پھر سے اجازت دے دی گئی ہے، عدالت نے
سروس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی شق برقرار رکھی ہے۔

فیصلے میں احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر کی ساعت کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ریٹائرمنٹ قریب ہے، ریٹائرمنٹ سے قبل کیس کا مختصر اور بہتر فیصلہ سنائیں گے۔

عمران خان نے جون 2022 میں نیب آرڈیننس میں نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو ( دوسری ترمیم) ایکٹ 2022 کے تحت کی گئی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعدد سماعتوں کے موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے معطل قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر کے معاملے کا کئی بار حوالہ دیا اور کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے پر زور دیتے رہے۔

Previous Post

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا اعلان

Next Post

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافہ ، ڈیزل بھی مہنگا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
petrol price march 2024

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافہ ، ڈیزل بھی مہنگا

ایشیاکپ ، بنگلا دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرا دیا

ایشیاکپ ، بنگلا دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرا دیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ  نےسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

cj supreme court

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Nawaz Sharif PMLN

نواز شریف کے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

PCB cricket

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023