NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Islamabad High Court

توشہ خانہ کیس . اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کل تک ملتوی

Pak Admin by Pak Admin
24 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کل جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

سابق وزیراعظم کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا، لطیف کھوسہ، بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، شعیب شاہین سمیت دو درجن سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہیں جب کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے امجد پرویز اور دیگر موجود تھے۔

وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سزا معطلی کے تین گراؤنڈز ہیں، ایک تو شارٹ سینٹینس ہے، دوسرا کیس کے عدالتی اختیار کا معاملہ ہے، سیشن عدالت براہ راست الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کا اختیار نہیں رکھتی، عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ پہلے نمٹایا جانا چاہیے تھا۔ سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے طویل دلائل دیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے دلائل جاری تھے کہ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، اب سماعت جمعہ کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، فی الحال مداخلت نہیں کریں گے، کل ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت دیکھیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ ‏ہائی کورٹ کل صبح اپیلوں پر سماعت کرے، آسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو جانے کے بعد ہم یہ کیس سنیں گے۔

Previous Post

سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد تاریخ دینےکا اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کا صدر کو جوابی خط

Next Post

وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب، توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

sohail chaudhry ig police islamabad
اسلام آباد

کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے منگل کو باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل اسلام...

Read more
پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
Next Post
Islamabad High Court

وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب، توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

Nawaz Sharif

نواز شریف کی وطن واپسی کا نیا شیڈول سامنے آگیا

سرکاری افسران  کے موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش ناکام

سرکاری افسران کے موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش ناکام

Army Chief Asim Munir

پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط دیوارکی طرح کھڑا ہے، جنرل عاصم منیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

رانا ثنا اللہ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

ابسا ورلڈ گیمز 2023، فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے  بھارت کو شکست دے دی

ابسا ورلڈ گیمز 2023، فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2396 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023