کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بےنظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کا نکاح 70 کلفٹن کراچی میں ہوا۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل سوشل میدیا پر شیئر کی۔ جس میں بتایا گیا کہ فاطمہ کے شوہر کا نام گراہم ہے۔
فاطمہ بھٹو اور گراہم کے نکاح کی تقریب ذوالفقارعلی بھٹو کے تاریخی کتب خانے میں ہوئی۔
واضح رہے کہ 40 سالہ فاطمہ بھٹو متعدد کتابوں کی مصنف ہیں اور وہ عملی سیاست سے دور رہی ہیں۔