NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی

لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی

Pak Admin by Pak Admin
13 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کوآج پیر کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ریلی کے پرامن رہنے کی یقین دہانی حاصل کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت پر واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن اداروں کی شخصیات کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے اجازت نامے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد یہ اجازت دی گئی ہے۔ شرائط کے مطابق ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذ مہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریلی کی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ زمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔

اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں کارکن اور دیگر افراد ڈنڈے، یا ایسی کوئی بھی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ ریلی کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں کئے جائیں گے۔ ریلی کےلئے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ ریلی روٹ پر کسی بھی طرح وال چاکنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی شہری کو زبردستی جلوس میں شامل کیا جائے گا جبکہ ریلی کو شام ساڑھے پانچ بجے ختم کر دیاجائے گا۔

Tags: PTI Lahore rally
Previous Post

پی ایس ایل لیگ مرحلہ ختم، کنگز نے قلندرز کو86 رنز سے شکست دے دی

Next Post

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی پولیس آفس پر  حملے کا ماسٹرمائنڈ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں  ہلاک

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹرمائنڈ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

عمران خان  میرا بیٹا واپس دے دو،  پی ٹی ائی ظل شاہ کی حفاظت میں ناکام ہوئی، والدہ

عمران خان میرا بیٹا واپس دے دو، پی ٹی ائی ظل شاہ کی حفاظت میں ناکام ہوئی، والدہ

court order imran bushra

خاتون جج کو دھمکی، عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مشترکہ چیلنجوں سے  نمٹنے کے لیے تعاون کا فروغ ضروری ہے،آرمی چیف

مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کا فروغ ضروری ہے،آرمی چیف

working women hostel

اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2371 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023