لاہور ( نئی تازہ مانیٹرنگ)لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ پیر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی، اس سے قبل عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے پانچ بجے تک کا وقت دیا گیا تھا تاہم وہ تا خیر سے احاطہ عدالت میں پہنچے ۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی سخت سیکیورٹی اور پارٹی رہنمائوں کی گاڑیوں کے قافلے میں عدالت کے لئے روانہ ہوئے اور کافی تاخیر سے احاطہ عدالت پہنچے،اور کافی دیر انتظار کے بعد عدالت کے اندر پیش ہوئے ،عمران خان کے وکلا کی طرف سے عدالت کو بتایا جاتا رہا کہ وہ احاطہ عدالت میں موجود ہیں عدالت گاڑی کے اندرہی عمران خان کی حاضری لگالے تاہم بینچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے وکلائ کو بتایا گیا کہ ملزم کے عدالت کے سامنے پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکتی، اس دوران عدالت نے ایس پی سیکورٹی کو ہدایت کی کہ وہ عمران خان کو عدالت لانے کا انتظام کریں ، ایس پی سیکورٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان اپنی گاڑی میں موجود ہیں ان کے وکلاء انہیں باہر نہیں آنے دے رہے جس کے بعد عدالت کی طرف سے سماعت میں ساڑھے سات بجے تک کا وقفہ کیا گیا اور وکلا کو ہدایت کی گئی کہ عمران خان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی۔
اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلہ
اسلام اباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے...