NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
انتخابات کی تاریخ  کا فوری اعلان کریں، صدر کا الیکشن کمشنر کو خط

انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا الیکشن کمشنر کو خط

Pak Admin by Pak Admin
8 فروری , 2023
in اہم خبریں, صفحہ اول, قومی
A A
0

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنرکو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے۔ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے تاکہ صوبائی اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے خطرناک قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔

صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور آئین کے آرٹیکل 224 ، 2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر کرا نا ہو تے ہیں ۔ آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی اور لازمی فرض ہے جبکہ آئین کا آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے ۔
صدر کے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو بالآخر کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمے دار اور جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

صدر نے خط میں چیف الیکشن کمشنراور ارکان کو آئین کے تحت اُن کے حلف کے مطابق بنیادی ذمے داریاں یاد کراتے ہوئے کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 ءکی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کے لیے دونوں تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے ۔

صدر مملکت نے خط میں آئین کی تمہید / قراردادِ مقاصد کا حوالہ بھی دیا۔ صدر نے کہا کہ تمہید میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ قرارداد ِمقاصد قوم کے آبا و اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ آئین میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پابندی اور پیروی سے متعلق کوئی ابہام نہیں۔

صدر نے تحریر کیا کہ د نیا کی قدیم جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی۔ امریکا نے 1812 ءمیں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات منعقد کرائے۔ امریکی صدر ابراہم لنکن نے1864 ء میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات کو معطل کرنے کا نہیں سوچا۔

صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرکے مناسب آئینی قدم اٹھایا۔ صدر نے کہا کہ پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنے کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں۔ حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا نے جمہوریت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا۔

Previous Post

پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت پیدا کر دی گئی

Next Post

عدالت نے شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پرمری پولیس کے حوالے کردیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

NHA
صفحہ اول

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس پراضافی وصولی سے روک دیا

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو نان ایم ٹیگ...

Read more
tanveer Ilyas IPP
صفحہ اول

سردار تنویر الیاس متعدد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد( نئی تازہ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے متعدد سیاسی ساتھیوں سمیت...

Read more
afghan citizenz
اہم خبریں

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف 10 جولائی سے ملک گیر کارروائی کا حکم

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف...

Read more
earthquake
تازہ ترین

افغانستان میں 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے خطے ہندوکش میں آنے والے 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں...

Read more
Next Post
اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کر لیا

عدالت نے شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پرمری پولیس کے حوالے کردیا

زلزلے سے 15 ہزاراموات، ریسکیو ٹیموں کو ملبے میں زندگی کی تلاش

زلزلے سے 15 ہزاراموات، ریسکیو ٹیموں کو ملبے میں زندگی کی تلاش

پنجاب پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کا  لاکھوں لیٹر  پیٹرول برآمد

پنجاب پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کا لاکھوں لیٹر پیٹرول برآمد

جی ایچ کیو نے الیکشن کے لیے آرمی، رینجرز اور ایف سی کی خدمات فراہم  کرنے سے معذرت کر لی

جی ایچ کیو نے الیکشن کے لیے آرمی، رینجرز اور ایف سی کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں اہم کارروائی، خودکش حملہ آور، ساتھی اور 4 سہولت کارگرفتار

سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں اہم کارروائی، خودکش حملہ آور، ساتھی اور 4 سہولت کارگرفتار

Hospital full of dead bodies

ریفری کے فیصلے کے خلاف فٹ بال میچ میں ہنگامہ، 100 افراد ہلاک

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3025 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023