NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
students

کراچی : نویں، دسویں کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے شروع ، ایڈمٹ کارڈ ویب سائٹ پر جاری

Pak Admin by Pak Admin
7 اپریل , 2025
in قومی
A A
0

کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کےلیے 499 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔

بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256 اور طالبات کیلئے 243 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اور نجی اسکول بھی شامل ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کیے گئے ہیں۔ وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے۔

ناظم امتحانات نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کریں کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا مواد ہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے لیٹر جاری کیے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہوگی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا ہے جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔

انکا کہنا تھا کہ امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے اور جوابی کاپیاں اسکول سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ بورڈ میں جلد از جلد پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویجلینس آفیسر ہر امتحانی مرکز پر روزانہ کی بنیاد پر وقت امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچے گا اور دوران امتحان پورا وقت وہاں پر رہ کر نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اور نگرانی کرے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ مرتب کر کے بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں جمع کرائے گا جب کہ ویجلینس آفیسر اپنی موجودگی میں مہر بند لفافے پر دستخط کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔

ظہیر الدین بھٹو نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

Tags: Karachi 10th class Examination CentersKarachi 9th Class Admit CardKarachi Board Admit CardKarachi Matric Exam
Previous Post

جڑانوالہ میں بس کی رکشہ سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Next Post

کراچی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

students
سندھ

کراچی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

کراچی ( نئی تازہ ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025...

Read more
Next Post
students

کراچی بورڈ کے زیرِ انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

Traffic Tanker Truck

کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ ہوں گے

official holiday GB

میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل ہو گی

Police Banned Social Media

خیبرپختونخوا: پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راولپنڈی میں خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد  کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار

راولپنڈی میں خاتون ٹیچرسے ڈکیتی اور تشدد کا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار

Shah Rukh Khan in Top 10 Richest

شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل، دولت کی تفصیلات

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3468 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2355 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023