NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Dr Zakir Naik Pakistan

ڈاکٹر ذاکر نائیک پھر پاکستان پہنچ گئے، منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

Pak Admin by Pak Admin
25 فروری , 2025
in قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ نیوز) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک جو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منصورہ نہ آسکے تھے، منگل کی صبح لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد منصورہ گئے، جہاں امیر جماعت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔

امیر جماعت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ کو بتایا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے اور اسلام کے آفاقی اصولوں، اخوت، امن، بھائی چارے اور احترام انسانیت کی علمبردار ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید دنیا کے ہم پلہ لا کر ملک میں ترقی، امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ فلاحی تنظیمیں مسلسل انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ ان کی طویل عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی، جو وہ گزشتہ دورے میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث پوری نہ کر سکے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی مختلف شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ، خصوصاً نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنے اور اتحاد و اخوت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کے مسائل کا حل صرف قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔

Tags: Dr Zakir Naik Pakistan VisitZakir Naik
Previous Post

چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

Next Post

ہم بھی طلباء کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لے کر آئیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Zakir Naik PM Shehbaz Sharif
قومی

شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، پاکستان آمد کا خیر مقدم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مذہبی سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ...

Read more
Dr Zakir Naik Pakistan
قومی

اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد، دورے کا شیڈول جاری

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی دعوت...

Read more
Next Post
cm sindh murad ali shah

ہم بھی طلباء کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لے کر آئیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق اہم اجلاس

سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری، 179689 روپے پر کٹوتی ہو گی

سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری، 179689 روپے پر کٹوتی ہو گی

سعودی عرب ، قران پاک کے 12 لاکھ نسخوں کی دنیا بھر میں تقسیم کی منظوری

سعودی عرب ، قران پاک کے 12 لاکھ نسخوں کی دنیا بھر میں تقسیم کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

school students

گرمی کی لہر، پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات 23 مئی سے شروع کی جا سکتی ہیں

Haqqani killed in Kabul attack

کابل، افغان وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی خود کش حملے میں جاں بحق ہوگئے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023