پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی، بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کی اطلاع ملنے پر نیب کی ٹیم نے اپنی آمد اور اخراج کا اندراج کیا اور واپس روانہ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم دو گاڑیوں میں وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکیورٹی سٹاف نے نیب ٹیم کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی یہاں موجود نہیں ہیں، جس کے بعد نیب ٹیم نے اپنی آمد کا اندراج کیا اور روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ نیب نے خیبرپختونخوا پولیس سے بھی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 انٹرنیشنل میں صرف سات رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ بن گیا
نیب ک طرف سے گرفتاری کی کارروائی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں جاری وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جا رہی ہے۔
قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نیب نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اس کے بعد نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے پشاور پہنچی تھی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے چند روز قبل بھی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کی تھی۔