NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
بنچ سے الگ نہیں ہوا،جسٹس اطہر من اللہ ،ازخود نوٹس 4-3  سے مسترد قرار

بنچ سے الگ نہیں ہوا،جسٹس اطہر من اللہ ،ازخود نوٹس 4-3 سے مسترد قرار

Pak Admin by Pak Admin
7 اپریل , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ)‌ پنجاب اورخیبر پختونخوا انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے بھی تفصیلی اختلافی نوٹ میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کو 4-3 کے تناسب سے مسترد قراردے دیا ۔

25 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ میں جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلے سےمتفق ہوں، میں نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندو خیل کے فیصلے کو پڑھا ہے اور ان کے حکم نامے سے بھی اتفاق کرتا ہوں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے متعلق مقدمات میں سوموٹو کا اختیار استعمال کرنے میں بہت احتیاط برتنی چاہیے اور عدالت سے رجوع کرنے والی سیاسی جماعت کی نیک نیتی بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
نوٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے دور رس نتائج مرتب ہوئے، پی ٹی آئی کے اسمبلی سے استعفوں کی وجہ سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر جس انداز سے کارروائیکا آغاز کیا گیا اس سے عدالت سیاسی تنازعات کا شکار ہوئی اور اس درخواست پر کارروائی شروع کرنے سے پولیٹیکل اسٹیک ہولڈرز کو عدالت پر اعتراض اٹھانے کی دعوت دی گئی۔ سوموٹو کی کارروائی شروع کرنے سے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے والے سائلین کے حقوق متاثر ہوئے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے مطابق اگر فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تو اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا، ہر جج نے آئین کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ 23فروری کو میں نے اپنے نوٹ میں فل کورٹ بنانے کی تجویز دی، عوام کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے فل کورٹ تشکیل دی جاتی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بہت زیادہ آلودہ ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے تحفظ کا ایک جیسا ہی حلف اٹھا رکھا ہے، آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہیں ہوتا اس لیے مناسب ہوتا ہے ہائی کورٹ کو معاملہ سننے دیا جائے۔

فیصلے کے مطابق عدالتوں کا تلوار اور پیسے پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، ججز اپنے فیصلوں میں غیر جانبداری اور شفافیت سے عزت کماتے ہیں۔ سیاسی نوعیت کے مقدمات میں عدالت کے انتظامی اور عدالتی اقدامات شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں، کسی سیاسی فریق کو عدالتی عمل کی غیر جانبداری اور شفافیت پرشک نہیں ہونا چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے لیے پہلے عدالتوں سے رجوع کیا اور سیاسی حکمت عملی کے تحت استعفے دیے لیکن استعفوں کی منظوری کے بعد تحریک انصاف پھر عدالت چلی گئی، سیاسی حکمت عملی کے تحت صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

فیصلے میں سوالات اٹھائے گئے کہ کیا ایسی سیاسی حکمت عملی آئین اور جمہوریت کے تحت مطابقت رکھتی ہے؟ کیا یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں؟ کیا سپریم کورٹ کو ایسی سیاسی حکمت عملی کو تقویت دینے کے لیے اپنا فورم استعمال کرنے کی اجازت دینے چاہیے؟ کیا عدالت کو غیر جمہوری روایات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے؟

فیصلے میں یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ کو تحریک انصاف کی فورم شاپنگ کا نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟ کیا غیرجمہوری روایات کی حوصلہ افزائی سے عوام کا سپریم کورٹ پر اعتماد مجروع ہوگا؟ ایسا کرکے عدلیہ غیر ارادی طور پر پارلیمنٹ کو کمزور کرے گی، سیاسی فریقین کو پذیرائی دینے سے قبل ان کو نیک نیتی ثابت کرنی چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی تنازعات میں عدالت کو شامل کرنا ستم ظریفی ہے، سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اپنائے جانے والا طرز عمل سنگین بحران پیدا کرے گا۔ سیاسی رہنماؤں کے درمیان طاقت کے حصول کے لیے کشمش عوام کی فلاح اور معاشی حالت کو متاثر کر رہی ہے۔

نوٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے غیر جمہوری حکومتوں کی توثیق ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنیں، عوامی اداروں کو مظبوط نہیں ہونے دیا گیا جبکہ ملک میں 75سال گزرنے کے باوجود بھی عوامی ادارے کمزور ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی اور آئینی بحران کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر آچکا ہے، جب سیاست دان متعلقہ فورمز پر جانے کے بجائے عدالتوں میں مقدمات لاتے ہیں توایک فریق تو جیت جاتا یا ہار جاتا ہے لیکن بالآخر عدالت ہار جاتی ہے۔ میں نے خود کو نہ بینچ سے علیحدہ کیا اور نہ ایسا کرنے کی وجہ تھی۔

Previous Post

سیاسی صورتحال ، اسحاق ڈار نے امریکہ کا اہم دورہ منسوخ کردیا

Next Post

کس اختیار سے اکثریتی پر اقلیتی رائے مسلط کی،نواز شریف کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
Nawaz Sharif

کس اختیار سے اکثریتی پر اقلیتی رائے مسلط کی،نواز شریف کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ٹی ٹی پی سے نرم رویہ پالیسی مسترد، جامع آپریشن کی منظوری

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ٹی ٹی پی سے نرم رویہ پالیسی مسترد، جامع آپریشن کی منظوری

عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل  کو  ہو گی ،رویت ہلال ریسرچ کونسل

عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی ،رویت ہلال ریسرچ کونسل

صدر نے سپریم کورٹ اصلاحات بل نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

صدر نے سپریم کورٹ اصلاحات بل نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ضمنی الیکشن میں 33 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہوں گے

تھانہ سنگجانی کیس،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

students pakistan

لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023